
سام سنگ گلیکسی واچ میں انتہائی حیران کن فیچر متعارف
سام سنگ گلیکسی واچ میں پہلے ہی کئی منفرد فیچر متعارف کرائے جاچکے ہیں تاہم اس بار اس میں ایک حراین کن فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے نیند میں کمی جسے سلپ اپنیا بھی کہا جاتا ہے کی درست شناخت کی جاسکے جبکہ اسے باقاعدہ مجاز اداروں سے منظوری بھی مل گئی ہے۔
امریکا میں ادویات اور مختلف طبی آلات کو منظوری دینے والے مجاز ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ریگیولیٹر اتھارٹی یعنی ایف ڈی اے نے سام سنگ گلیکسی کے ہیلتھ ٹریکر یعنی سام سنگ گلیکسی واچ میں موجود ہیلتھ ٹریکر کو نیند کی کمی یا سلپ اپنیا کے لیے باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور اسے ایک اہم آلہ یا سافٹ ویئر قرار دیا ہے جس کے تحت لوگوں میں نیند کی کمی یا سلپ اپنیا کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی میں اب ہارڈ ویئر سے ہٹ کر ہیلتھ مانیٹرنگ نامی ایک ایپ کے ذریعے مختلف جسمانی کیفیات اور ان کی علامتوں کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔
سام سنگ کی واچ میں اس اہم فیچر دینے کی وجہ یورپ اور امریکا میں بڑھتی ہوئی بے خوابی اور نیند کی کمی یا خراب اور بے قاعدہ نیند سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ ہے اسی لیے اب اس میں یہ فیچر دیا گیا ہے تاکہ اس بڑھتے ہوئے مرض کو بھی شناخت کیا جاسکے یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کو ایف ڈی اے نے باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے تاہم اس کا اطلاق رواں برس کے آخر میں ہوگا۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سام سنگ جنوبی کوریا کا ادارہ ہے اور جنوبی کوریا کے مجاز ادروں کی جانب سے پہلے ہی سام سنگ کی ہیلتھ ایپ کو منظوری دی جاچکی ہے۔اس ہیلتھ ایپ کا سب سے اہم کام سانس میں اتار چڑھاؤ اور سانس کی آمدورفت کو نوٹ کرنا ہے اور اسی کا گہرا تعلق دوران نیند، بے خوابی یا اچھی نیند سے ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل امریکا اور یورپ میں موجود ذمہ دار ڈاکٹروں کا ایک گروپ بار بار یہ کہہ چکا ہے کہ صحت کی نگرانی کرنے واکے یہ برقی پہناوے یا ویئر ایبلز ہیں یہ کسی بھی طرح مختلف کلینیکلز ٹرائلز یا طبی علامات کا احاطہ نہیں کرسکتے اور ان کے ذریعے مختلف جسمانی کیفیات مثلاً دل کی دھڑکن، کولیسٹرول، نیند کی کمی و بیشی اور سانس کی آمدورفت کو اس طرح سے نہیں جانچ سکتے جس طرح سے عام کلینیکلز حالات میں ایک ڈاکٹر اورمعالج اس کا تجزیہ کرتا ہے تاہم ایپل ہو یا سام سنگ ہو یا دیگر ادارے جو دھڑادھڑ اس طرف تحقیق کر رہے ہیں اور صحت سے متعلق مختلف برقی آلات تیار کر رہے ہیں۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ ایپل نے اس ضمن میں خطیر سرمایہ کار ی کی ہے اور وہ اپنی واچ کو اس نہج پر لے جارہا ہے کی جس کی بدولت بلڈ پریشر ، نیند کی کمی، دل دھڑکن اور نبض کے اتار چڑھاؤ کو نوٹ کیا جاسکے گا، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اس کے واچ کے میدان میں آنے کے بعد سام سنگ کی یہ واچ اور اس سے وابستہ سافٹ ویئرکس طرح سے بے خوابی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News