Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی بھی انسان کے لیے اس کی فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا، مارک زکربرگ

Now Reading:

کسی بھی انسان کے لیے اس کی فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا، مارک زکربرگ

مارک زکربرگ کا اپنی اہلیہ کو منفرد تحفہ

فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کے لیے اس کی فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا۔

حال ہی میں مارک زکربرگ نے ایک فورم پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رات بھر کی بھرپور نیند لینے کے بعد صبح 8 بجے جاگنے پر وہ سب سے پہلے تو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ ڈیٹس چیک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معمول سے فارغ ہو کر وہ مارشل آرٹ کی تھوڑی سی مشق کرتے ہیں، اس سے قبل وہ روزانہ کچھ دیر جاگنگ کرتے تھے، اب وہ گھر کی حدود ہی میں مارشل آرٹ کی مشق کو ترجیح دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارشل آرٹ کی مشق سے فارغ ہو کر وہ کچھ دیر فیملی کے ساتھ گپ شپ لگاتے ہیں، ہلکے پھلکے ناشتے کے دوران وہ اپنی تینوں بیٹیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہیں، ایک یا دو گیت سنتے ہیں اور پھر ان کی تعلیم سے متعلق کچھ گفتگو کے بعد دفتر جانے کی تیاری کرتے ہیں۔

میٹا کے مالک نے بتایا کہ کسی بھی انسان کو اپنی زندگی کے حوالے سے سنجیدہ ہونا ہی چاہیے، اُسے طے کرنا چاہیے کہ زندگی بھر کیا کرنا ہے اور یومیہ معمولات کی حدود میں رہتے ہوئے کیا کرنا ہے۔

Advertisement

مارک زکربرگ نے کہا کہ زندگی جیسی نعمت کو فضول سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے معاملات کو خوش اسلوبی سے نپٹانے کی کوشش کرنی چاہیے، اِسی صورت زندگی میں توازن پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کے لیے اس کی فیملی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہوتا، توجہ دوسروں کو بھی ملنی ہی چاہیے مگر سب سے زیادہ توجہ فیملی کو دی جانی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر