Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کردی گئی

Now Reading:

واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کردی گئی

واٹس ایپ میں صارفین کے لئے ایک اور فیچر کا اضافہ

دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں ایپ استعمال کرنے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 16 سال کا ہونا لازمی تھا، لیکن اب تمام ممالک کے لیے یہ عمر کم کر کے 13 برس کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ کمپنی اپنے قواعد و ضوابط اپ ڈیٹ کر رہی ہے اور اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی لا رہی ہے جس کے بعد برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کی کم از کم عمر 16 سے گھٹ کر 13 ہوجائے گی۔

واٹس ایپ نے کہا کہ اس تبدیلی سے زیرِ استعمال سروسز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی، ہمیشہ کی طرح صارفین کی نجی تصاویر اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔

اس تبدیلی کے تحت بھیجے یا موصول کیے جانے والے پیغام یا کالز کو کوئی بھی حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی نہ تو پڑھ سکتا ہے اور نہ ہی سن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر