Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل میپس استعمال کرنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

گوگل میپس استعمال کرنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری

گوگل میپس میں کونسی تبدیلی کی جارہی ہے؟

گوگل میپس استعمال کرنے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہے۔

جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ کے لیے گوگل میپس ایپ کے اس نئے فیچر سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے موسم کا حال اور فضائی معیار کے بارے میں جاننا ممکن ہوجائے گا۔

موسم اور فضائی معیار کے بارے میں ایک باکس سرچ بار کے نیچے بائیں کونے میں موجود ہوگا، اس باکس میں درجہ حرارت اور فضائی معیار کی تفصیلات موجود ہوں گی جبکہ اس باکس میں بارش، برفباری یا دیگر موسمی پیشگوئیاں بھی کی جائیں گی۔

باکس پر کلک کرنے پر ایسا نظر آئے گا ْ/ فوٹو بشکریہ 9 ٹو 5 گوگل

Advertisement

جب کوئی صارف اس باکس پر کلک کرے گا تو مزید موسمی تفصیلات جیسے آئندہ 12 گھنٹوں تک درجہ حرارت کیا ہوگا یا گرمی کی شدت کس حد تک محسوس ہوگی وغیرہ جاننے میں مدد ملے گی۔

فضائی معیار کے سیکشن پر کلک کرنے پر ائیر کوالٹی میپ لیئر لوڈ ہوگی، یہ باکس کافی چھوٹا ہوگا اور گوگل میپس پر کچھ سلیکٹ کرنے پر غائب ہو جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر