Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی میل بند نہیں کررہے، گوگل نے افواہوں کی تردید کردی

Now Reading:

جی میل بند نہیں کررہے، گوگل نے افواہوں کی تردید کردی

جی میل چند ماہ بعد بند ہونے جارہا ہے؟ گوگل کا ردعمل سامنے آگیا

گوگل نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں جی میل بند کرنے کی خبریں اس وقت زیرِ گردش ہیں۔ یہ افواہ، ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر ایک خبر کی صورت میں شائع ہوئی جسے اب تک 80 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں شیئر بھی کرچکے ہیں۔ حقیقت میں یہ ایک افواہ تھی جس کی گوگل نے باقاعدہ تردید کردی ہے۔

اس پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بعض وجوہ کی بنا پر جی میل سروس اس سال اگست میں بند کردی جائے گی۔ تاہم تجزیہ کارو ں نے اسے انٹرنیٹ پر افواہ پھیلانے کی ایک شاندار مثال قرار دیا کیونکہ یہ خبر اب تک تیزی سے پھیل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر غلط خبریں اور اخلاقیات پر نظر رکھنے والی ایک فرم کارما نے کہا ہے کہ لوگ جو کچھ آن لائن دیکھتے ہیں اس پر یقین کرلیتے ہیں کیونکہ ان کے پاس خبر کی تصدیق کے ذرائع اور ٹولز نہیں ہوتے۔ پھر سوشل میڈیا نیٹ ورک بھی اپنی کوئی ذمے داری ادا نہیں کرتے، نہ ہی فلٹر لگاتے ہیں اور نہ ہی متنبہ کرتےہیں۔

ایکس پلیٹ فارم پر چلنے والی اس خبر میں بظاہر 2023 میں گوگل کی جانب سے جاری ایک بیان دکھایا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ جی میل ایچ ٹی ایم ایل ورژن تک صارفین کی رسائی بند کررہا ہے۔

تاہم گوگل بعض سروسز ضرور بند کرچکا ہے جن میں اسٹیڈیا اور گوگل پوڈ کاسٹ شامل ہیں تاہم جی میل بند ہونے کے ابھی کوئی آثار نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر