
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کے اے سیریز کا سستا ترین فون متعارف کرادیا۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے ریڈمی اے تھری کو 7-6 انچ اسکرین اور فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
ریڈمی اے 3 کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم جبکہ ہیلیو جی 360 کی چپ میں پیش کیا ہے، اسے مختلف میموری ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری جبکہ 10 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔
فون کے بیک پر ایک 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں۔
ریڈمی اے 3 کے بیک پر مین کیمرا 8 میگا پکسل دیا گیا ہے جبکہ دوسرا کیمرا کو اس سے کم پکسلز کا دیا گیا ہے۔
فون کو 3، 4 اور جی بی ریم جبکہ 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی نے سب سے کم 3 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری ماڈیول کی پاکستانی قیمت 24 ہزار، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 27 ہزار روپے رکھی ہے۔
کمپنی نے سب سے مہنگے یعنی 6 جی بی ریم اور 126 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت محض 30 ہزار روپے رکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News