Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ گیلکسی اے 35 کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

سام سنگ گیلکسی اے 35 کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
سام سنگ گیلکسی اے 35 کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

سام سنگ گیلکسی اے 35 کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

سام سنگ کی گیلکسی سیریز کے اگلے اسمارٹ فون کی تفصیلات انٹرنیٹ کی ایک موقر ویب سائٹ پر افشا ہوئی ہیں۔ بظاہر یوں لگتا ہے کہ ایس ایم  356 ای نامی میں اے آر ایم مالی جی 68 سی پی یو اور 8 جی بی ریم ہوسکتی ہے۔

اس فون کا تکنیکی نام سام سنگ گیلکسی اے 35 فائیو جی رکھا گیا ہے جو اے 34 سے آگے کا ماڈل ہے۔ سب سے پہلے یہ گوگل پلے کونسول میں نمودار ہوا۔ لیکن اس کے علاوہ پروسیسر اور دیگر تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

یہ اینڈروئڈ 14 استعمال کرے گا۔ اس کا ہموار ڈسپلے ہے اوربیزل نہ ہونے کے برابر ہے۔ کیمرہ سینسر ایک باریک سوراخ میں درمیان میں رکھا گیا ہے۔ 450 ڈی پی آئی کے ساتھ اس کی اسکرین ریزولوشن 1080 ضرب 2340 پکسل ہوسکتی ہے۔ اس بار کئی مختلف رنگوں میں یہ دستیاب ہوگا جس میں خوبصورت آئس بلو یا برفیلا نیلگوں رنگ بھی شامل ہوگا اور توقع ہے کہ یہی رنگ بہت زیادہ فروخت ہوگا۔

جہاں تک کیمرے کی بعد ہے تو مرکزی سینسر 50 میگاپکسل اور دو کیمرے بالترتیب 8 اور 5 میگا پکسل کے ہوسکتے ہیں۔ جبکہ ایک اور کیمرہ 13 میگاپکسل تک کا ہوسکتا ہے۔ چھ اعشاریہ چھ انچ اسکرین کا ڈسپلے فل ایچ ڈی 120 ہرٹز ریفریشنگ ریٹ کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

Advertisement

تاہم اس کی قیمت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر