
ایپل/ فوٹو
ایپل اس ہفتے اپنی ویب سائٹ پر نئی مصنوعات کا اعلان کرے گا جن میں بالخصوص میک بک اور آئی پیڈز سرِفہرست ہیں۔
ایپل کی خبر دینے والی ویب سائٹ میک ریمورز نے کہا ہے کہ ان میں میک بک ایئر، آئی پیڈ پرو، میجک کی بورڈ، ایپل پینسل اور دیگر آئی پیڈز شامل ہیں۔ بلومبرگ کے مارک گرمین نے کہا ہے اس سال تقریب کے بجائے نئی مصنوعات کا اعلان ایپل کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔
تاہم مارچ کے آخر یا اپریل میں اس کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم غالب امکان یہ ہے کہ اسی ہفتے ایپل کی ویب سائٹ پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق آئی پیڈ پرو کے دو ماڈل پیش کئے جائیں گے جن میں ایم تھری چپ، اوایل ای ڈی ڈسپلے ہوگا اور اس کا ڈیزائن قدرے پتلا رکھا گیا ہے۔ فرنٹ کیمرہ لینڈ اسکیپ میں رکھا گیا ہے اور ممکن ہے کہ میگ سیف وائرلیس چارجنگ کی سہولت ہوگی۔ آئی پیڈ ایئر کے دو ماڈلز پیش کئے جائیں گے جن میں امکان ہے کہ ایم ٹو چپ ہوگی اور پہلی مرتبہ بارہ اعشاریہ 9 انچ ماڈل پیش کی جائے گا۔
ایک نیا میجک کی بورڈ بھی متعارف کیا جائے گا جس میں بڑا ٹریک پیڈ اور ایلومینیم اینکلوژر ہوسکتا ہے۔اسی طرح میک بک کے 13 اور 15 انچ کے نئے ماڈل ہیں جن میں ایم تھری چپ لگی ہوگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News