
واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر متعارف
دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اپنی تصاویر کو اسٹیکر میں بدلنا ممکن ہوگا۔
جی ہاں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں اسٹیکر میکر کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی پسند کی تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کر سکیں۔
واٹس ایپ کے اسٹیکرز مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں۔
اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی اسٹیکر کی شکل دینا ممکن ہوگا۔
اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو Create اسٹیکر آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
جب آپ کسی اسٹیکر کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ اسٹیکر کے نام سے 2 آپشنز نظر آئیں گے۔
ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس اسٹیکر تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے جبکہ ایڈٹ اسٹیکر پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News