Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!

Now Reading:

پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!

پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!

سائبرسکیورٹی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے ہیکرز حساس ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کیبنٹ سیکرٹریٹ کیبنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کی جانب سے موصول شدہ سائبرسکیورٹی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے ہیکرز حساس ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق ان میں آن لائن شاپنگ، الیکٹریسٹی بل چیکر، پاک ای سروسز 2024 ،سوئی گیس بل ویوور، انٹیلی جنس ایم سی کیوزٹیسٹ اور انیشل ٹیسٹ پریپریشن جیسی مشکوک ایپس شامل ہیں۔

تمام ادارے متعلقہ شعبہ جات کو الرٹ کر دیں کہ ایسی مشکوک ایپلی کیشنز کسی صورت میں ڈاؤن لوڈ نہ کریں اور اس حوالے سے بتائے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

دوسری جانب  پاکستان میں ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس سے لاکھوں افراد کا ڈیٹا چوری ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے روسی سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ڈاٹ پی کے ڈومین رکھنے والی ویب سائٹس ہیکرز کا آسان ہدف ہیں اور 2023 کے دوران ڈاٹ پی کے ڈومین کی حامل ویب سائٹس سے 24 لاکھ افراد کا ڈیٹا چوری کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر