Advertisement
Advertisement
Advertisement

6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟

Now Reading:

6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟

6 جی ٹیکنالوجی 5 جی کے مقابلے میں کتنی زیادہ تیز ہوگی؟

ماہرین کی جانب سے اگلی نسل کی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاپان میں دنیا کی پہلی ہائی اسپیڈ 6 جی وائرلیس ڈیوائس تیار کی گئی ہے جو 100 گیگا بٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسمیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو 5 جی سے 20 گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔

جاپانی سائنسدانوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ تجربات کے دوران چار دیواری کے اندر 100 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر کیا گیا۔

6 جی ٹیکنالوجی پر ابھی کام جاری ہے اور اسے 2030 کی دہائی کے شروع میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

5 جی اور 6 جی میں بنیادی فرق الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم کے فریکوئنسی بینڈز میں ہوگا۔

Advertisement

5 جی سگنلز عموماً 6 گیگا ہرٹز سے 40 گیگا ہرٹز کے بینڈز کے درمیان ٹرانسمیٹ ہوتے ہیں جبکہ 6 جی کے لیے 100 سے 300 گیگا ہرٹز بینڈز سگنلز استعمال کیے جائیں گے۔

چونکہ 6 جی بی ٹیکنالوجی کے لیے زیادہ طاقتور فریکوئنسی بینڈز پر انحصار کیا جائے گا تو اس کے لیے نئے انفرا اسٹرکچر کی بھی ضرورت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر