Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف

Now Reading:

یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف

یوٹیوب پر مختصر ویڈیوز بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ زبردست فیچرز کا اعلان

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سوشل میڈیا پیلٹ فارم میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر Jump Ahead متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کو کسی ویڈیو کو پورا دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جی ہاں، درحقیقت یہ فیچر صارفین کو براہ راست کسی ویڈیو کے سب سے دلچسپ حصے کی جانب لے جائے گا۔

ویڈیو کے دلچسپ حصے کا تعین واچ ڈیٹا اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائے گا۔

Advertisement

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ:

اگر آپ یوٹیوب پریمیئم سروس استعمال کرتے ہیں تو اینڈرائیڈ فون میں یوٹیوب ایپ میں اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے کسی ویڈیو کو اوپن کرکے اسکرین کے دائیں جانب انگلی سے 2 جانب کلک کریں۔

یعنی جس طرح ویڈیو کو 10 سیکنڈ آگے کیا جاتا ہے، ویسا کرنے سے Jump Ahead بٹن دائیں جانب نیچے اسکرین پر نظر آئے گا۔

اس پر کلک کرنے پر آپ ویڈیو کے بہترین حصے کو دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی Ask بٹن کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے پریمیئم صارفین کسی ویڈیو کے بارے میں مخصوص سوالات پوچھ سکیں گے یا متعلقہ مواد تلاش کر سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر