Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا

Now Reading:

چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا

چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا

چین خلائی بستی بنانے کا آغاز کرنے جارہا ہے جس کا خاکہ ایک ویڈیو میں پیش کیا گیا ہے، جس میں امریکی طرز کی خلائی شٹل بھی دکھائی گئی ہے۔

چین کی قومی خلائی ایڈمسٹریشن یعنی چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس کے مطابق چین 2045 تک چاند میں بستی بسانے کا ارادہ رکھتا ہے اس ویڈیو کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے اندر دور پس منظر میں ایک خلائی شٹل دکھائی گئی جو پرواز کر رہی ہے لیکن اسے یوٹیوب ویڈیو کے اندر تھوڑا سا بلر کیا گیا ہے یہ خلائی شٹل عین امریکا کی مشہور خلائی شٹل کی طرح بنائی گئی ہے تاہم چین نے اس کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

اگرچہ یہ ایک کمپیوٹر جنریٹرڈ ویڈیو ہے جسے کمپیوٹر یا اے آئی سے بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی چاند میں دلچسپی دیگر ممالک کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے جبکہ اس حوالے سے کافی تیزی سے کام ہوتا ہوا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کی مثال حال ہی میں چاند پر بھیجا جانے والا راکٹ ہے جو ایک مشن کے تحت چاند کی سطح سے کچھ سیمپلز جیسے مٹی لے واپس آئے گا۔

واضح رہے کہ چائنا نے اس مصوبے کا آغاز 2021 میں کیا تھا اور روس اس منصوبے میں چائنا کے حلیف کی حیثیت سے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ماہرین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر کہا ہے کہ جس طرح چائنا نے اس ویڈیو میں عجیب و غریب انداز میں خلائی شٹل دکھائی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ چاند کے خلائی اڈے پر زمین سے آنے جانے کے لیے خلائی شٹل کو استعمال کرے گا۔

تاہم تجزیہ نگاروں نے سب سے زیادہ اس بات پر اعتراض کیا ہے کہ آخر اس ویڈیو کے اندر خلائی شٹل کوکیوں دھندلا کیا گیا یا بلر دکھایا گیا ہے جبکہ اس ویڈیو میں باقی چیزیں کافی واضح ہیں بہرحال یہ ایک چیلنجنگ کام ہوگا۔ اس حوالے سے تجزیہ نگاروں نے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر چین خلا اور زمین کے درمیان کوئی شٹل سروس چلاتا ہے تو یہ ایک بہت بڑا اور بہت ہی اہم قدم ہوگا۔

Advertisement

امریکا اور چین کی خلائی عداوت کچھ کم نہیں ہے واضح رہے کہ ناسا کے ایڈمنسٹریٹربل نیلسن نے دوماہ پہلے کہا تھا کہ چین زمین کے گرد جو تجربات انجام دے رہا ہے اس کےا ندر عسکری یا دفاعی یا فوجی تجربات بھی شامل ہیں اور اس پر دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے اپنے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر