خبردار! موبائل فون پر یہ لنک ہرگز مت کھولیں، ورنہ۔۔۔
کیا آپکو معلوم ہے کہ موبائل فون پر کونسا لنک کھولنے سے آپ اپنے بینک اکاؤنٹ میں موجود رقم سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے ماہرین کے مطابق موبائل فون میسیج پر موصول ہونے والا کوئی ’نامعلوم لنک‘ کھولنے کی صورت میں صارفین بڑے فراڈ کا شکار بن سکتے ہیں۔
جی ہاں، اب ہیکرز نے ایسا طریقہ نکال لیا ہے جو آپ کے اکاونٹ تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور رقم چوری کرسکتے ہیں۔
فراڈ کا ایک نیا طریقہ کار سامنے آیا ہے جس میں پاسورڈ مانگنے کے بجائے صرف ایک سوال سے آپ کا اکاؤنٹ ہیک کیا جا سکتا ہے۔
اس میں پہلے آپ کے موبائل میں ’پاکستان پوسٹ‘ کی طرف سے موبائل پر میسج آتا ہے کہ آپ کا کوئی پارسل آیا ہے تاہم غلط ایڈریس کے باعث موصول نہیں ہو سکتا، تاہم آپ اس لنک کو اوپن کر کے درست معلومات درج کریں۔
پھر کوئی صارف اس لنک کو کھولتا ہے تو اس سے صرف دو تین سوالات پوچھے جاتے ہیں جیسے گلی نمبر کیا ہے، یا آپ کا پسندیدہ جانور یا گاڑی کونسی ہے۔
ان سوالات کے جواب سے قبل ہی ہیکرز آپ کا ای میل اور پاسورڈ بدل دیتے ہیں اور پھر اُسی ای میل اکاؤنٹ کے ذریعے بینکنگ موبائل اکاؤنٹ یا دیگر اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کر کے رقم چوری کرلتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
