Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

Now Reading:

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی

اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔ بل گیٹس نے انتباہ کیا کہ لوگوں کو اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اچھے ارادے سے کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی سے ہمیں مختلف سائنسی موضوعات کے ماڈل تیار کرنے میں مدد ملے گی، میٹریلز کو سمجھنا آسان ہو جائے گا اور بھی بہت کچھ معلوم ہوسکے گا۔

بل گیٹس نے کہا کہ ہر شعبے میں اے آئی کو شامل کرنے سے تنوع کا عمل تیز ہوگا، اب چاہے وہ ادویات کا شعبہ ہو یا تعلیم کا، اے آئی کی بدولت ہمارے لیے پیچیدہ کام کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ جب بھی آپ کے پاس ایک نئی ٹیکنالوجی ہوتی ہے تو زیادہ تر اسے اساتذہ، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اسے زیادہ مؤثر بنایا جاسکے، مگر اے آئی ٹیکنالوجی کو لوگ سائبر حملوں یا سیاسی مداخلت کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اچھے افراد اس شعبے میں آگے آئیں اور منفی انداز سے اس کے استعمال کی روک تھام کریں۔ اے آئی ٹیکنالوجی کو فیک ویڈیوز کی تیاری کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، لوگوں کو ویڈیوز دیکھتے ہوئے خود سے پوچھنا چاہیے کہ یہ کہاں سے سامنے آئی ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ لوگوں کو دھوکا دینے والوں کو سزائیں دینے کے لیے قوانین تیار کیے جانے چاہیے، انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اس ٹیکنالوجی سے طبی سائنس، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اور معاملات زیادہ تیزی سے آگے بڑھ سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر