
آسمان میں سیاروں کی پریڈ دیکھنے کے لئے ہوجائیں تیار
فلک پر آج سے سیاروں کی پریڈ یعنی 6 سیاروں کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔
آسمان میں سیاروں کی پریڈ دیکھنے کے لئے ہوجائیں تیار کیونکہ آج سے 6 سیاروں کی قطار آسمان کی زینت بننا شروع ہوجائے گی۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق پاکستان میں آسمان پر 6 سیاروں کا سنگم 25 جنوری سے نمایاں ہوگا، 4 یا اس سے زائد سیاروں کا آسمان میں قطار میں دکھائی دینا سیاروں کی قطار کہلاتا ہے۔
سیاروں کی قطار کا دل کش منظر فروری کے وسط تک اسمان کو زینت بخشے گا جب کہ 25 جنوری کو چاند باریک ہلال کی شکل میں دکھائی دے گا۔
مطلع صاف ہونے کی صورت میں سیارہ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل ایک ہی قطار میں دکھائی دیں گے جب کہ 6 میں سے 4 سیارے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل انسانی آنکھ سے بھی دیکھے جائیں گے۔
سیاروں اور اجرام فلکی کی شناخت اور تلاش کے لیے اسٹار گیزنگ ایپس بھی استعمال کی جاسکتی ہیں، سیاروں کی قطار میں سب سے پہلے مریخ پھر مشتری اور پھر زحل دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News