 
                                                      کیا کائنات ایک بڑے کمپیوٹر کی طرز پر کام کررہی ہے؟ کشش ثقل پر نئی تحقیق
کیا کائنات ایک بڑے کمپیوٹرکی طرز پرکام کررہی ہے؟ اور کیا ہم اس کائنات کے مصنوعی ماحول میں رہ رہے ہیں؟ ماہرین نے کشش ثقل سے متعلق ایک نئی تھیوری پیش کی ہے جس نے کئی سوالات جنم دے دیے ہیں۔
پورٹس ماؤتھ یونیورسٹی کے ماہر طبیعیات ڈاکٹر وپسن نے کہا ہے کہ نئی تحقیق اور اس کے نتائج کے مطابق کائنات ایک بڑے کمپیوٹر کی طرح کام کررہی ہے، یا ہماری حقیقت ایک مصنوعی ساخت ہے، جس طرح کمپیوٹرزاپنے اندر (ہارڈ ڈسک میں) جگہ بچانے اور اسے زیادہ مؤثر طریقے یا رفتار (ریم) کے تحت چلانے کی کوشش کرتے ہیں، کائنات بھی ایک ایسا ہی شاندار نظام ہے۔
ڈاکٹروپسن کا کہنا ہے کہ کشش ثقل کے بارے میں سوچنے کا یہ ایک نیا طریقہ ہے، یہ نہ صرف کسی بھی مادے کے کھچاؤ اور اسے منتظم کرنے کوشش بلکہ یہ کسی بھی مادے کو سکیڑ کررکھنے کی کوانٹم صلاحیت کا نام ہے۔
ڈاکٹر وپسن کے مطابق کشش ثقل کائنات کے مقام، وقت سے متعلق معلومات اورمادے کو منظم کرنے کی کوشش کی ایک ضمنی صلاحیت ہوسکتی ہے جس کے بارے میں نئے تجربات اور تحقیق ناگزیر ہیں۔
یہ نئی تحقیق کشش ثقل کے حوالے سے کئی دلچسپ سوالات کو جتم دے رہی ہے کہ کیا ہم ایک مصنوعی ماحول میں رہ رہے ہیں؟ یا یہ کائینات ایک بڑے کمپیوٹر کی طرح اپنا وجود برقرر رکھے ہوئے ہے؟۔
اگریہ نئی تھیوری مکمل درست ثابت ہوجائے تو یہ کائنات اوراس کے بنیادی میکانزم کے بارے میں انسانی سوچ میں بڑا انقلاب آسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 