Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین کا خفیہ ہتھیار ’’مدر شپ‘‘ تیار؛ 100 ڈرونز بیک وقت لانچ کرنے کی صلاحیت

Now Reading:

چین کا خفیہ ہتھیار ’’مدر شپ‘‘ تیار؛ 100 ڈرونز بیک وقت لانچ کرنے کی صلاحیت
چین کا خفتہ ہتھیار ’’مدر شپ‘‘ تیار؛ 100 ڈرونز بیک وقت لانچ کرنے کی صلاحیت

بیجنگ: چین نے ایک انقلابی فضائی ہتھیار ’’مدرشپ‘‘ تیار کرلیا ہے جو بیک وقت 100 سے زائد ڈرونز لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بغیر پائلٹ کا دیوہیکل طیارہ ’’جیوتیاں ایس ایس- یو اے وی‘‘ کہلاتا ہے جس کی پہلی پرواز جون 2025 میں متوقع ہے۔

یہ جدید فضائی نظام چین کی دفاعی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ کرے گا اور خاص طور پر بحیرہ جنوبی چین، آبنائے تائیوان اور دیگر حساس علاقوں میں امریکی اثر و رسوخ کے لیے ایک واضح چیلنج بن سکتا ہے۔

جیوتیاں مدرشپ ایک ہائی الٹیٹیوڈ، بغیر پائلٹ فضائی گاڑی ہے جس کا وزن تقریباً 15 ٹن اور پروں کا پھیلاؤ 25 میٹر ہے۔ یہ 15 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتی ہے اور اس کی رینج 7 ہزار کلومیٹر تک ہے۔ اسے ’’ہائی اسکائی‘‘ یا ’’نائن ہیونز‘‘ کا نام بھی دیا گیا ہے۔

 

مدرشپ کا سب سے نمایاں پہلو اس کی ’’سوارم ٹیکنالوجی‘‘ ہے جو ایک وقت میں درجنوں ڈرونز کو مربوط انداز میں ہدف کی سمت روانہ کرتی ہے۔

Advertisement

یہ ڈرونز ایف پی وی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے مربوط حملوں کے لیے استعمال ہوں گے جو دشمن کے فضائی و زمینی دفاعی نظام کو مکمل طور پر مفلوج کرسکتے ہیں۔

یہ طیارہ نہ صرف حملہ آور مشن بلکہ جاسوسی، نگرانی، الیکٹرانک وارفیئر اور کارگو ٹرانسپورٹ کے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

اس کی پے لوڈ کی صلاحیت 6 ٹن تک ہے جس میں جدید سینسرز، ہتھیار اور خودکار چھوٹے ڈرونز شامل کیے جاسکتے ہیں۔

اس اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس مدرشپ کو چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن نے دیگر ملکی دفاعی اداروں کے اشتراک سے تیار کیا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ امریکا کے ایم کیو-9 ریپر جیسے ڈرون سسٹمز کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔

چینی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مدرشپ کی طویل رینج، بلندی پر پرواز، اے آئی سے لیس کنٹرول اور سوارم ٹیکنالوجی اسے متنازع علاقوں میں طاقت کے مظاہرے کا جدید ہتھیار بناتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر