 
                                                                              پیرس: جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظام شمسی سے باہر اپنا پہلا سیارہ دریافت کرلیا ہے جس کی براہ راست انتہائی نایاب تصاویر لی گئی ہے، جو زمین کے’ کہکشانی پڑوس’ میں واقع ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق اس سیارے کا نام ٹی ڈبلیو اے 7 بی ہے، جبکہ یہ سیارہ زمین سے تقریباً 100 نوری سال دور واقع ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ٹی ڈبلیو اے 7 بی ایک سرد سیارہ اور چھوٹا سیارہ ہے جو جسامت میں زحل کے برابرہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں کلو میٹر دور جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی شاندار تصویر
واضح رہے کہ یہ ٹیلی اسکوپ، کائنات میں اب تک کی ٹیلی اسکوپ کے برعکس سب سے دور رس نگاہ رکھتی ہے، 2022 میں فعال ہونے کے بعد سے نظامِ شمسی سے باہر سیاروں کی تلاش میں انقلاب برپا کر چکی ہے۔

اس سیارے کو پہلی بار عکس بند کیا گیا ہے کیونکہ ان کی تصاویر لینا کافی مشکل ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک تو یہ سیارے کافی دور اور مدہم ہوتے ہیں اور عموماً یہ ایک روشن ستارے کے گرد گھوم رہیں ہوتے ہیں اس طرح اس ستارے کی روشنی انہیں چھپا دیتی ہے۔
لیکن جیمز ویب ٹیلی اسکوپ اس مسئلے سے نمٹنے کا ایک خاص طریقہ رکھتی ہے۔
تاہم جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے اس سیارے کی تصویر لینے کے لیے ایک خاص طریقہ استعمال کیا ہے، جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کے ایم آئی آر آئی انسٹرومنٹ سے جُڑا ایک کوروناگراف (coronagraph) ستارے کو ڈھانپ لیتا ہے، بالکل سورج گرہن کی طرح، اس کے بعد ٹیلی اسکوپ کی انفراریڈ نگاہ سیارے کو دیکھ سکتی ہے۔
اس دریافت سے ویب کی سیارے تلاش کرنے کی صلاحیت دس گنا بہتر ہو گئی ہے، اور مستقبل میں زمین جیسے سیاروں کی تلاش کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 