
جی ہاں! گھر کی دراز یا الماری میں کہیں رکھا پرانا اسمارٹ فون گھر کا اسمارٹ سیکیورٹی کیمرہ بن سکتا ہے۔
موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں یا عام حالات یا سیروتفریح کے لیے ہمیں گھر بند کرکے ہی جانا پڑتا ہے،اس موقع پر گھر میں رکھے فون کو ڈجیٹل آنکھوں میں ڈھالا جاسکتا ہے۔
گھر موجود پرانے فون کو ایک سادہ سیکیورٹی کیمرہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس کے لیے صرف ایک ایپ، ایک فون اسٹینڈ، اور پاور سورس کی ضرورت ہے۔
طریقہ کچھ یوں ہوگا:
پہلے سیکیورٹی ایپ انسٹال کریں
سیکیورٹی کے حوالے سے سب سے مقبول ایپ Alfred ہے، جو اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب ہے، یہ ایپ آپ کو لائیو ویو، موشن ڈیٹیکشن، الارٹس، دو طرفہ آڈیو، اور کلاؤڈ اسٹوریج جیسی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اسمارٹ فون کی لائٹ نیند میں خلل ڈالتی ہے؟ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اُڑا دیے
طریقہ کار:
دونوں فونز پر Alfred ایپ انسٹال کریں، نئے فون پر ’’Viewer‘‘ منتخب کریں اور گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔ پرانے فون پر’’Camera ‘‘منتخب کریں اور اسی گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔
دوسرے مرحلے میں فون کی پوزیشن کا تعین کریں
اپنے دروازے، قیمتی اشیاء کے مقام یا کسی بہتر جگہ کیمرہ فوکس کریں۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زائد پرانے فونز ہیں تو مختلف زاویوں سے کوریج بہتر بنائی جا سکتی ہے اور یوں کیمروں کا ایک نیٹ ورک بنایا جاسکتا ہے۔
اب فون کو بہتر جگہ رکھیں یعنی ماؤنٹ کردیں اور اسے بجلی پہنچائیں
اسمارٹ فون ٹرائی پاڈ یا کار ماؤنٹ سے کیمرہ فٹ کریں، اور پاور کے لیے لمبا USB کیبل استعمال کریں، ویڈیو اسٹریم کے لیے فون کو ہر وقت چارج رکھنا ضروری ہے۔
احتیاط: فون کو سورج یا ہیٹ وینٹ کے قریب نہ رکھیں، تاکہ حرارت سے بیٹری یا لینس متاثر نہ ہوں۔
پرانے فونز اور سیکیورٹی خدشات
پرانے فونز وقت کے ساتھ سیکیورٹی اپڈیٹس سے محروم ہو سکتے ہیں، اس لیے تمام ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کریں، اپڈیٹس آن رکھیں۔
اگر آپ گھر سے باہر سفر پر ہیں تو آپ Hidden Camera Detector جیسی ایپس بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ چیک کیا جا سکے کہ آپ کی نگرانی تو نہیں ہورہی یا گھر میں کوئی اور آپ کی عدم موجودگی میں آتا یا جاتا تو نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News