Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب اسمارٹ فون ٹیبل پر ہو تو اسے ہمیشہ الٹا رکھیں، وجہ انتہائی حیران کن

Now Reading:

جب اسمارٹ فون ٹیبل پر ہو تو اسے ہمیشہ الٹا رکھیں، وجہ انتہائی حیران کن
جب اسمارٹ فون ٹیبل پر ہو تو اسے ہمیشہ الٹا رکھیں، وجہ انتہائی حیران کن

اگر آپ اپنا اسمارٹ فون استعمال نہیں کر رہے، تو اس کی اسکرین کو چھپانا تین وجوہات کی بنا پر آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

تصور کریں کہ آپ اپنے دوست کے ہمراہ کسی کیفے میں دوپہر کا کھانا کھا رہے ہیں۔ وہ آپ کے سامنے بیٹھے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ وہاں موجود ہی نہیں۔ کیوں؟ کیونکہ وہ مسلسل اپنے فون کی اسکرین پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

آپ سب نے کبھی نہ کبھی یہ تجربہ ضرور کیا ہے چاہے   آپ خود نظرانداز کیے جا رہے ہوں یا دوسروں کو نظرانداز کر رہے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر میں پڑے، پرانے اسمارٹ فون کو ڈجیٹل چوکیدار بنائیں

اگرچہ کسی اہم پیغام کا جواب دینا یا کوئی دلچسپ ویڈیو شیئرکرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، تاہم بلا وجہ اور غیر ضروری اسکرولنگ کرنا ایک غیر صحت مند عادت ہے۔ اس لیے آپ جب بھی کسی کے ساتھ لنچ پر جائیں یا فون کا استعمال نہیں کررہے ہوں تو ایسی صورت میں فون کو ہمیشہ الٹا رکھیں۔

Advertisement

فون کو الٹا رکھنے کی یہاں پر تین اہم وجوہات پیش کی جارہی ہیں۔

بیٹری کی بچت

سب سے پہلی اور عملی وجہ بیٹری کی بچت ہے۔ اگر اسکرین نیچے کی طرف ہو، تو ہر نوٹیفکیشن پر اسکرین آن نہیں ہوگی، جس سے تھوڑی بہت بیٹری بچائی جا سکتی ہے۔

بظاہر یہ عمل معمولی لگتا ہے، لیکن دن بھر میں اگر بیسیوں یا سینکڑوں نوٹیفکیشنز آتے ہیں، تو اسکرین بار بار آن ہونے سے بیٹری پر اثر ضرور پڑتا ہے، خاص طور ایسی صورت میں آپ گروپ چیٹس میں مصروف ہوں۔

سماجی آداب کی علامت

فون کو الٹا رکھنا ایک سماجی ادب کی علامت بھی ہے۔ اگر آپ کسی کے ساتھ بیٹھے ہوں اور آپ کی توجہ ساتھ بیٹھے شخص کے بجائے فون پر ہوں تویہ کوئی اتنی اچھی بات نہیں ہے۔

Advertisement

ماہر نفسیات مشیل ڈیوس کے مطابق ’’آنکھوں کا رابطہ انسانی تعلق کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ نیوروسائنس کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب دو لوگ ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھتے ہیں، تو ان کے دماغ کی سرگرمیاں ہم آہنگ ہو جاتی ہیں، جس سے بات چیت بہتر اور ذہنی ہم آہنگی میں  اضافہ ہوتا ہے۔ یہ ہم آہنگی فون کی طرف دیکھنے سے ٹوٹ سکتی ہے۔‘‘

فون کی موجودگی کو کم کرنا

اسمارٹ فون کی ایجاد سے دنیا کی ایک بڑی آبادی کا وقت فضول اور بے مصرف وڈیوز کو دیکھنے ضائع ہورہا ہے، تاہم  فون کو الٹا رکھنے سے آپ اپنی زندگی میں اس کی مجودوگی کو کم کر کے اپنے قیمتی وقت کو اپنے پیاروں کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر