Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادہ چیٹ جی پی ٹی، کم ذہانت؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Now Reading:

زیادہ چیٹ جی پی ٹی، کم ذہانت؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی
اگرآپ بھی چیٹ جی پی ٹی سے راز شیئر کرتے ہیں تو ہوجائیں ہوشیار!

چیٹ جی پی ٹی/ فوٹو

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مفید پہلوؤں کے ساتھ ساتھ، ماہرین نے اس کے ممکنہ منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالنا شروع کر دی ہے۔

 میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کی حالیہ تحقیق کے مطابق اگر انسان مسلسل علمی یا تخلیقی کاموں کے لیے چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی ٹولز پر انحصار کرتا ہے، تو اس کے دماغی سرگرمی، یادداشت اور تخلیقی صلاحیتوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران دو گروپوں کا موازنہ کیا گیا: ایک گروپ نے مختلف علمی کاموں کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا جبکہ دوسرے گروپ نے یہی کام بغیر کسی ’اے آئی‘ کی مدد کے انجام دیے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد ’اے آئی‘ پر انحصار کر رہے تھے، ان کے دماغ کے وہ حصے جو یادداشت، گہری سوچ اور تخلیق سے جڑے ہوتے ہیں، نسبتاً کم سرگرم دکھائی دیے۔

Advertisement

دوسری جانب، بغیر ’اے آئی‘ استعمال کرنے والے افراد کی ادراکی کارکردگی بہتر رہی اور ان کے دماغی نیورونز زیادہ متحرک دکھائی دیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چیٹ جی پی ٹی جیسے ٹولز روزمرہ کاموں میں سہولت فراہم کرتے ہیں لیکن ان پر مکمل انحصار کرنا انسانی دماغ کی فطری صلاحیتوں کو کمزور کرسکتا ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق ایسی ’اے آئی‘ ٹیکنالوجی کو “ذہنی معاون” کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے، نہ کہ تخلیقی یا فکری متبادل کے طور پر کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر