گرمی کی شدت میں ایئر کنڈیشنر کا استعمال ضروری تو ہے مگر اس کے ساتھ آنے والا بجلی کا بھاری بل ہر گھرانے کے لیے ایک چیلنج بن چکا ہے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ کچھ آسان مگر مؤثر تدابیر اپنا کر آپ نہ صرف اے سی کی ٹھنڈک سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں بلکہ بجلی کے بل میں بھی واضح کمی لاسکتے ہیں۔
ماہرین توانائی کی رائے اور صارفین کے تجربات کی روشنی میں ہم آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں بجلی کی بچت کے 6 بہترین طریقے:
1۔ اے سی کا درجہ حرارت کتنا رکھیں؟
اے سی کا درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھیں کیونکہ کم درجہ حرارت مثلاً (18°C) اے سی پر اضافی دباؤ ڈال کر بجلی کے استعمال میں اضافہ کرتا ہے، کمرہ ٹھنڈا ہوتے ہی اے سی بند کر دینا عقلمندی ہے۔
2۔ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنا نہ بھولیں
ٹھنڈک برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کمرے کی درزیں، دروازے اور کھڑکیاں مکمل بند ہوں، باہر کی گرمی اندر آنے یا ٹھنڈی ہوا
کے باہر جانے سے اے سی کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، جو بل بڑھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی کے بل میں نمایاں کمی یا مکمل طور پر جان چھڑانے کا آسان ترین طریقہ
3۔ اے سی کے ساتھ پنکھے کا استعمال کریں
چھت کا پنکھا اے سی کی ٹھنڈی ہوا کو کمرے میں یکساں طور پر پھیلانے میں مدد دیتا ہے، جس سے اے سی کو بار بار آن یا آف نہیں ہونا پڑتا اور یوں بجلی کی بچت ہوتی ہے۔
4۔ فلٹرز کی صفائی باقاعدگی سے کریں
گندے فلٹرز اے سی کی کارکردگی کو شدید متاثر کرتے ہیں، ہر 15 سے 30 دن میں فلٹر کی صفائی ضروری ہے تاکہ اے سی مؤثر طریقے سے کام کرے اور بجلی کم استعمال ہو۔
5۔ کمرے کی انسولیشن بہتر بنائیں
گرمی کو کمرے سے دور رکھنے کے لیے پردے، بلائنڈز، انسولیشن فلمز اور سفید پینٹ یا ٹھنڈی شیٹ کا استعمال کریں، اس سے اندر کا درجہ حرارت کم رہتا ہے اور اے سی پر کم دباؤ پڑتا ہے۔
6۔ اسمارٹ طریقے سے اے سی کے اوقات متعین کریں
اے سی کو پوری رات چلانے کے بجائے ٹائمر یا اسمارٹ پلگ کا استعمال کریں، جو مقررہ وقت پر اے سی بند کر دے۔
مثال کے طور پر سونے کے بعد 2 سے 3 گھنٹے بعد اے سی بند کرکے پنکھا چلایا جا سکتا ہے، جو ٹھنڈک برقرار رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
