Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک نے ڈھائی کروڑپاکستانیوں کی ویڈیوزڈیلیٹ کردیں،وجہ کیا ہے؟

Now Reading:

ٹک ٹاک نے ڈھائی کروڑپاکستانیوں کی ویڈیوزڈیلیٹ کردیں،وجہ کیا ہے؟
ٹک ٹاک نے ڈھائی کروڑپاکستانیوں کی ویڈیوڈیلیٹ کردیں،وجہ کیا ہے؟

ٹک ٹاک/ لوگو فوٹو

ٹک ٹاک نے ڈھائی کروڑپاکستانیوں کی ویڈیوزڈیلیٹ کردیں ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے وجہ بھی  بتا دی گئی ۔

یہ ویڈیوز سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی پرڈیلیٹ کی گئیں۔

ٹک تاک کی جانب سے ڈیلیٹ کردہ ویڈیوز کی تعداد 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔

یہ تعداد ٹک ٹاک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2025 کے دوران دنیابھرمیں 21 کروڑ 10 لاکھ 97 ہزار 307 ویڈیوزہٹائی گئیں۔ جو اپ لوڈ کی گئی کل ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد بنتی ہیں۔

Advertisement

ان ویڈیوزمیں سے 18 کروڑ 43 لاکھ سے زائد کوخودکار نظام کے تحت شناخت کر کے حذف کیا گیا۔

2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد ویڈیوزحزف کی گئیں

اعداد و شمار کے مطابق مزید جانچ پڑتال کے بعد 75 لاکھ ویڈیوز کو بحال بھی کردیا گیا۔

اس سہ ماہی میں حذف کی گئی ویڈیوز کا 99 فیصد مواد صارفین کی شکایت سے قبل ہی ہٹا دیا گیا۔

94.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے ابتدائی 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں ویڈیوز کوفوری طور پر حذف کیا گیا۔ جہاں مجموعی طور پر 95.8 فیصد مواد کو 24 گھنٹوں کے اندر پلیٹ فارم سے ہٹایا گیا۔

Advertisement

 اس عرصے کے دوران پاکستان میں 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیاگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حذف کی گئی ویڈیوزمیں ایک بڑی تعداد ایسی تھی جن کا تعلق حساس یا بالغ موضوعات سے تھا۔

یہ ایسے موضوعات ہیں جو ٹک ٹاک کی پالیسی کے خلاف ہیں۔

دیگر وجوہات 

علاوہ ازیں  ایسی ویڈیوز بھی شامل تھیں جن میں پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

Advertisement

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا کہ حذف کی گئی ویڈیوز میں قابلِ ذکر تعداد اُن مواد کی بھی تھی جو جھوٹ پر مبنی یا گمراہ کن معلومات پر مشتمل تھیں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات پلیٹ فارم پر محفوظ اور مثبت ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کے لیے جاری رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر