Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند کی مٹی سے زندگی کے آثار، نئی ٹیکنالوجی سے پانی اور ایندھن کی تیاری ممکن

Now Reading:

چاند کی مٹی سے زندگی کے آثار، نئی ٹیکنالوجی سے پانی اور ایندھن کی تیاری ممکن
چاند کی مٹی سے زندگی کے آثار، نئی ٹیکنالوجی سے پانی اور ایندھن کی تیاری ممکن

چینی سائنس دانوں نے ایک سادہ مگر انقلابی شمسی توانائی سے چلنے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو چاند کی سطح پر موجود مٹی (ریگولتھ) سے پانی، آکسیجن اور ایندھن پیدا کر سکتی ہے۔

یہ پیش رفت مستقبل میں چاند پر انسانی کالونیوں کے قیام کو ممکن بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔

اب تک سائنسی برادری کو اندازہ تھا کہ چاند کی معدنیات میں پانی موجود ہے لیکن ان وسائل کو نکالنے کے لیے جو طریقے تجویز کیے گئے تھے وہ نہایت پیچیدہ، مہنگے اور توانائی کے شدید متقاضی تھے، ایسے نظام چاند پر طویل مدتی مشن یا انسانی بستیاں بسانے کے لیے موزوں نہیں سمجھے جاتے تھے۔

تاہم اب چائنیز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے محقق لو وینگ اور ان کی ٹیم نے ایک ایسا شمسی توانائی سے چلنے والا ری ایکٹر تیار کیا ہے جو چاند کی مٹی پر سورج کی روشنی اور خلانوردوں کی سانس سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ذریعے کارآمد وسائل پیدا کر سکتا ہے۔

Advertisement

تحقیق کے دوران ٹیم نے چین کے چینگ ای 5 مشن سے حاصل کردہ چاند کی مٹی کے اصل نمونوں کا استعمال کیا۔ تجربات میں ثابت ہوا کہ یہ ری ایکٹر سورج کی گرمی سے پہلے مٹی سے پانی نکالتا ہے، جس کے بعد یہی مٹی ایک کیٹالسٹ (Catalyst) کے طور پر پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے درمیان ردعمل میں مدد دیتی ہے۔

اس عمل سے کاربن مونو آکسائیڈ، آکسیجن، اور ہائیڈروجن پیدا ہوتے ہیں، جنہیں مستقبل میں خلائی مشنوں کے لیے ایندھن یا زندگی گزارنے کے وسائل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

یہ سادہ اور مؤثر نظام چاند پر توانائی کے محدود ذرائع کے باوجود انسانوں کے قیام کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر