Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک کا نیا اقدام؛ سپر گروک صارفین کے لیے اے آئی ساتھی چیٹ بوٹس متعارف

Now Reading:

ایلون مسک کا نیا اقدام؛ سپر گروک صارفین کے لیے اے آئی ساتھی چیٹ بوٹس متعارف
ایلون مسک کی AI ایپ گروک میں نیا ورچوئل کمپینین فیچر، اینیمے گرل اور تھری ڈی لومڑی چیٹ بوٹس متعارف

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی ایلون مسک نے اپنے اے آئی پراجیکٹ ’’گروک‘‘ میں نیا فیچر شامل کردیا ہے۔ اب سپر گروک نے صارفین کو ’’اے آئی کمپینین بوٹس‘‘ تک رسائی دے دی ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گروک کو حال ہی میں یہودی مخالف اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایلون مسک نے نئی سمت اختیار کرتے ہوئے گروک کو ایک دلچسپ اور قدرے متنازعہ رخ دے دیا ہے۔

ایلون مسک کے مطابق اب تک کم از کم دو اے آئی کمپینینز متعارف کروائی جا چکی ہیں جن میں پہلا ’’کریکٹر‘‘ آنی‘‘ ہے جو سنہری چوٹیوں والی، گوتھ اینیمے اسٹائل کی لڑکی ہے جب کہ اس کریکٹر کو بلیک کارسیٹ، مختصر لباس اور تھائی ہائی فش نیٹس میں دکھائی گئی ہے۔

دوسرا کریکٹر ’’بیڈ روڈی‘‘ ہے جو کہ ایک تھری ڈی فاکس (لومڑی) نما کردار ہے۔ ایلون مسک نے ’’آنی‘‘ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’یہ کافی دلچسپ ہے‘‘۔

Advertisement

 

تنقید اور خدشات

Advertisement

یہ لانچ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اے آٗی ساتھی بوٹس پر ذہنی صحت کے حوالے سے عالمی سطح پر خدشات بڑھ رہے ہیں۔

کریکٹر اے آئی جیسے پلیٹ فارمز پر مقدمات بھی دائر کیے جاچکے ہیں جن میں الزام ہے کہ کچھ چیٹ بوٹس نے بچوں کو خودکشی یا والدین کو نقصان پہنچانے جیسے مشورے دیے۔

Advertisement

حالیہ تعلیمی تحقیق میں بھی خبردار کیا گیا ہے کہ اے آئی کو ’’ساتھی، مشیر یا معالج‘‘ کے طور پر استعمال کرنا خطرناک نتائج لاسکتا ہے۔

گروک کی جانب سے ایسی خصوصیات کا شامل کیا جانا، خاص طور پر جذباتی طور پر جاذب نظر اور کردار پر مبنی اے آئی بوٹس، ایک جراتمند مگر خطرناک فیصلہ سمجھا جا رہا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ نیا تجربہ صرف ایک تفریحی فیچر بن کر رہ جائے گا یا مستقبل میں مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر