Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی تیز ترین ای-اسکوٹر منظرِعام پر آ گئی

Now Reading:

دنیا کی تیز ترین ای-اسکوٹر منظرِعام پر آ گئی
دنیا کی تیز ترین ای-اسکوٹر منظرِعام پر آ گئی

برطانیہ کی معروف کمپنی ‘بو’ نے دنیا کی تیز ترین الیکٹرک اسکوٹر “ٹربو” کی رونمائی کر دی ہے، جو حیران کن طور پر 100 میل فی گھنٹہ (تقریباً 160 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او آسکر مورگن کے مطابق جیسے جیسے ٹربو کی تیاری کا عمل آگے بڑھتا گیا، ہمیں احساس ہوا کہ ہم ایک ’مونسٹر‘ تخلیق کر رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ای-اسکوٹرز شہروں میں مقامی سطح پر سفر کے طریقوں میں انقلابی تبدیلی لا رہے ہیں، تاہم ابھی انہیں مین اسٹریم آٹو موٹیو کلچر میں پوری طرح شامل نہیں کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق ٹربو اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو الیکٹرک وہیکلز کو اعلیٰ کارکردگی والی گاڑیوں کی صف میں لا کھڑا کرے گا، یہ جدید اسکوٹر 18 ماہ کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 29,500 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

ٹربو میں 24,000 واٹ کا ڈوئل موٹر پروپلژن سسٹم نصب ہے، جو اس کی رفتار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں تک لے جاتا ہے۔

 اس کے علاوہ اس میں 1,800 واٹ آور کی طاقتور بیٹری موجود ہے، جو اتنی توانائی فراہم کرتی ہے کہ ایک ساتھ تقریباً 1,500 آئی فونز کو فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

یہ اسکوٹر نہ صرف رفتار میں سبقت رکھتی ہے بلکہ مستقبل کی الیکٹرک موٹرنگ میں ایک نئے باب کا آغاز بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر