
دنیا بھر میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد کروڑوں میں جنہیں براہ راست آلودہ فضا کا سامنا ہے تاہم اب اسپین کی کمپنی نے ایک ایسا ہیلمٹ تیار کیا گیا ہے جواس مسئلے کا مؤثرعلاج ثابت ہوسکتا ہے۔
اسپین کی کمپنی زیون نے 2022 میں اس ہیلمٹ پر کام شروع کیا تھا جس کا مقصد ایک ایسا ہیلمٹ تیار کرنا تھا کہ جو موٹر سائیکل سواروں کو گردوغبار اور آلودہ فضا تحفظ فراہم کر سکے۔
اس ہیلمٹ کی تیاری میں چار لیئرز پر مشتمل ایک خصوصی فلٹر کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ چن گارڈ میں نصب ہے، یہ حیرت انگیز فلٹر ہوا میں موجود آلودہ ذرات، دھوئیں، گرد، الرجی پیدا کرنے والے ذرات اور زہریلی گیسوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
فلٹر کی پہلی لیئر پانی، کیڑوں اور بڑے ذرات کو روکتی ہے، دوسری باریک ذرات اور گرد کو، تیسری جو ایکٹوویٹڈ کاربن سے بنی ہے مضر گیسوں کو جذب کرتی ہے اور آخری لیئراسپاؤنبونڈ کپڑے کی ہے جو کاربن لیئر کی حفاظت کرتی ہے۔
ہیلمٹ میں تین ایئر فلو موڈز دیے گئے ہیں، جنہیں ایک بٹن سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے صارف کو اردگرد کی ہوا کے معیار کے بارے میں معلومات ملتی رہتی ہے اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ فلٹر کو کب تبدیل کرنا ہے، عام طور فلٹر کو 1 سے 3 ماہ کے درمیان تبدیل کرنا ضروری ہے۔
اس ہیلمٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ یہ گرنے یا کوئی حادثہ محسوس کرنے کی صورت میں خود کار نظام کے تحت ایمرجنسی سروسز فراہم کرتا ہے اور مخصوص رابطہ افراد کو پیغام بھیج دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی دل کی صحت کے لیے خطرناک قرار، تحقیق
چونکہ یہ ماڈیولر ڈیزائن کا حامل ہے، اس لیے اس کا چن گارڈ کھول کراسے اوپن فیس موڈ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں ایک ریٹریکٹ ایبل سن ویزر اور بریکنگ پر متحرک ہونے والی ایک ریئر لائٹ بھی دی گئی ہے۔
اسمارٹ فیچرز کے لیے ہیلمٹ کو USB-C سے چارج کیا جاسکتاہے، جبکہ مکمل چارج ہونے صورت میں یہ 18 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔
زیون کے مطابق یہ ہیلمٹ ہلکے فائبر سے تیار کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اتنے فیچرز ہونے کے باوجود کافی ہلکا ہے جبکہ اس کی قیمت 935 امریکی ڈالر ہے۔
یہ ہیلمٹ پانچ رنگوں اور چھ سائزز میں دستیاب ہے جبکہ ہیلمٹ کی خریداری کی صورت میں 12 فلٹرز (جو ایک سال تک کافی ہیں)، ایک صفائی کٹ اور ایک ہیلمٹ بیگ بھی ساتھ آتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News