
ٹک ٹاک اور امریکا/ فوٹو
ٹک ٹاک نے امریکا کیلیے متبادل ایپ تیاری سے متعلق بڑااعلان کردیا۔ اس ایپلی کیشن کو خفیہ رکھا جارہاتھا اور اسے ’’ایم 2‘‘ کا نام دیا گیاتھا۔
رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹک ٹاک ایک نئی ایپ پر کام کررہا ہے۔ یہ نئی ایپ امریکی پابندی کے تناظر میں تیار کی جارہی ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق اس ایپ کو خاص طور پر امریکی مارکیٹ کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔
دعویٰ کیا گیاتھا کہ’’ایم 2‘‘ایپ امریکا میں صارفین کا مقامی ڈیٹا استعمال کرے گی۔ اس وجہ الگورتھم اور ویڈیو تجاویز امریکی صارفین کے حساب سے مرتب کرنا بتائی گئی تھی۔
تاہم اب ٹک ٹاک نے اس حوالے سے خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ کمپنی کسی نئی یا متبادل ایپ پر کام نہیں کررہی۔
ایک مختصر بیان میں ٹک ٹاک نے رائٹرز کی رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیا۔
ٹک ٹاک کا مؤقف ہے کہ کمپنی کسی علیحدہ پلیٹ فارم یا نظام پر کام نہیں کر رہی۔
اگرچہ ٹک ٹاک نے یہ تردید جاری کی ہے، لیکن اس رپورٹ نے ایک بار پھردرج زیل سوال کیاجارہاہے ۔
آیا کمپنی مستقبل میں امریکامیں اپنی موجودگی برقراررکھنے کے لیے تکنیکی طور پرعلیحدگی کی راہ اپنائے گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ امریکاخدشات کی بنیادپرپہلے بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی متعدد کوششیں کر چکا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News