Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل ترقی کو دھچکا، 25 سال بعد پاکستان میں مائیکروسافٹ کا باب بند

Now Reading:

ڈیجیٹل ترقی کو دھچکا، 25 سال بعد پاکستان میں مائیکروسافٹ کا باب بند
مائیکروسافٹ کا لوگو اور پاکستان کا جھنڈا، پس منظر میں بند دفتر کی تصویر

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے 25 سالہ آپریشنز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے اپنے باقی ماندہ چند ملازمین کو حال ہی میں باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے تمام آپریشنز کو بند کر رہی ہے۔

اس بندش کو ’’ایک دور کا اختتام‘‘ قرار دیتے ہوئے مائیکروسافٹ پاکستان کے بانی کنٹری مینیجر جواد رحمان نے کہا کہ کمپنی کے پاکستان سے انخلا کے ساتھ ہی ایک یادگار اور تعمیراتی دور اپنے انجام کو پہنچا ہے۔

سات سال تک پاکستان میں مائیکروسافٹ کی قیادت کرنے والے جواد رحمان نے کہا ’’یہ صرف ایک نوکری نہیں تھی بلکہ ایک مشن تھا۔ ان سالوں میں لوگوں کی زندگی بہتر بنانے، شراکت داری قائم کرنے، اعتماد جیتنے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘‘۔

Advertisement

دور افتادہ علاقوں میں سینکڑوں کمپیوٹر لیبز قائم کیں

پاکستان میں اپنی موجودگی کے دوران مائیکروسافٹ نے دور دراز علاقوں میں سیکڑوں کمپیوٹر لیبز قائم کیں جن کا مقصد ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

Advertisement

معاشی عدم استحکام اور ڈیجیٹل خلا میں اضافہ

مائیکروسافٹ کا انخلا ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان شدید معاشی دباؤ، سیاسی بے یقینی اور ڈیجیٹل تقسیم جیسے چیلنجز سے دوچار ہے۔

جہاں ایک وقت میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سرمایہ کاری کا ابھرتا مرکز سمجھا جاتا تھا، وہیں اب متعدد عالمی کمپنیاں یا تو اپنا دائرہ محدود کر رہی ہیں یا مکمل طور پر پاکستان سے جا رہی ہیں۔

ویتنام کو ترجیح دی گئی

 2022میں مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دینے پر غور کیا تھا تاہم سیاسی بحران کے باعث کمپنی نے اپنا فوکس ویتنام کی جانب منتقل کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر