
سام سنگ کے اگلے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز گلیکسی زیڈ فولڈ 7 اور زیڈ فلپ 7 کی لانچ ٹائم لائن لیک ہوچکی ہے جو جولائی 2025 میں متوقع عالمی لانچ کے بعد پاکستان میں بھی جلد دستیاب ہوں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سام سنگ نے ان پیکڈ ایونٹ کی تیاری شروع کردی ہے جس میں زیڈ فولڈ 7 اور فلپ 7 کو 10 جولائی 2025 کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان میں یہ فونز اگست کے دوسرے ہفتے تک ریلیز ہوسکتے ہیں۔
اہم فیچرز اور ٹیکنالوجی
نئے ماڈلز میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 4 ایلیٹ چپ سیٹ، ون یو آئی 8.0 اور جدید اے آئی فیچرز شامل ہوں گے جب کہ زیڈ فلپ 7 میں بہتر ہِنگ ڈیزائن، بیزل فری بڑی اسکرین اور فلپ 7 میں بیرونی ڈسپلے مزید وسیع ہوگا۔
بیٹری اور پرفارمنس
دونوں ڈیوائسز میں 4 ہزار 400 ایم اے ایچ تک بیٹری کے ساتھ 45 واٹ فاسٹ چارجنگ موجود ہوگا، اس کے علاوہ پاور ایفی شینسی میں بہتری اور کولنگ سسٹم میں اضافہ متوقع ہے۔
کون خریدے؟
یہ فونز ہائی اینڈ بزنس یوزرز، کانٹینٹ کریئیٹرز اور گیجٹ لورز کے لیے بہترین چوائس ثابت ہوں گے، خاص طور پر وہ صارفین جو فلیکسیبل اسکرین اور طاقتور پرفارمنس کو ترجیح دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News