Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا ونڈوز کا زوال شروع ہوگیا؟ صارفین کی تعداد میں 40 کروڑ کی کمی

Now Reading:

کیا ونڈوز کا زوال شروع ہوگیا؟ صارفین کی تعداد میں 40 کروڑ کی کمی
تین سال میں ونڈوز کے 40 کروڑ صارفین کا انخلا، مائیکروسافٹ کی حکمتِ عملی زیر سوال

نیویارک: ونڈوز صارفین کی تعداد میں 40 کروڑ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ تین سال میں لاکھوں صارفین کا انخلا دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے مائیکروسافٹ کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ یوسف مہدی نے ایک بلاگ پوسٹ میں انکشاف کیا کہ اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد فعال ڈیوائسز پر ونڈوز چل رہی ہے۔ بظاہر یہ ایک متاثرکن تعداد لگتی ہے لیکن درحقیقت یہ ماضی کے مقابلے میں نمایاں کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی 2022 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اس وقت 1.4 ارب سے زائد ڈیوائسز ونڈوز 10 یا 11 استعمال کررہی تھیں۔

چونکہ یہ رپورٹ قانونی ماہرین کی جانچ کے بعد جاری کی گئی تھی، اس لیے یہ کہنا درست ہوگا کہ پچھلے تین برسوں میں ونڈوز صارفین کی تعداد میں تقریباً 40 کروڑ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ خاموش کمی شاید اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ مائیکروسافٹ کیوں ونڈوز 11 پر اپ گریڈ کے لیے صارفین پر مسلسل زور دے رہا ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب پرانی ونڈوز ورژنز کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

مائیکروسافٹ کی یہ حکمتِ عملی صارفین کو یا تو موجودہ سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے یا ونڈوز 11 کے مطابق نئے پی سی خریدنے کی جانب راغب کرنے کی کوشش ہے۔

Advertisement

اگرچہ ایپل کا میک او ایس، خصوصاً ایپل سلیکن چِپس کے بعد ونڈوز کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتا جارہا ہے لیکن ایسا نہیں کہ تمام 40 کروڑ صارفین میک پر منتقل ہوگئے ہوں کیونکہ خود ایپل کی میک فروخت بھی تنزلی کا شکار ہے۔

اسٹیٹسٹا کی 2023 رپورٹ کے مطابق ایک وقت تھا جب میک ایپل کی آمدنی کا 85 فیصد حصہ تھا لیکن اب یہ صرف 7.7 فیصد رہ گیا ہے۔

ونڈوز کے صارفین میں کمی کی ایک بڑی وجہ دنیا بھر میں ’’موبائل فرسٹ‘‘ کمپیوٹنگ کی جانب رجحان ہے۔ لوگ اب بہت سے روزمرہ کے کاموں کے لیے اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث روایتی کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹمز جیسے ونڈوز کی اہمیت کم ہو رہی ہے۔

اس کمی کی ایک اور بڑی وجہ ونڈوز 11 کے سخت ہارڈ ویئر تقاضے ہیں جس کے باعث بہت سے صارفین اپنے مکمل فعال پرانے کمپیوٹرز کو اپ گریڈ نہیں کرسکتے۔ نتیجتاً کئی صارفین یا تو غیر سپورٹڈ ورژنز پر ہی اَٹکے ہوئے ہیں یا پھر مکمل طور پر ونڈوز کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ونڈوز 11 پر صارفین کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی ہے جس میں اسے ونڈوز 10 کے مقابلے میں کم صارف دوست قرار دیا جا رہا ہے۔ انٹرفیس میں تبدیلی، ڈیٹا اکٹھا کرنے پر زور اور ایپل جیسا ڈیزائن صارفین کو الجھن میں ڈال رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر