Advertisement
Advertisement
Advertisement

فائیو جی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بری خبر؛ براڈبینڈ پیکجز میں 20 فیصد تک اضافہ

Now Reading:

فائیو جی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بری خبر؛ براڈبینڈ پیکجز میں 20 فیصد تک اضافہ
فائیو جی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بری خبر؛ براڈبینڈ پیکجز میں 20 فیصد تک اضافہ

پاکستان میں فائیو جی براڈبینڈ انٹرنیٹ صارفین کو نیا جھٹکا لگا ہے کیونکہ مختلف ٹیلی کام کمپنیوں نے ماہ جولائی سے اپنے پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔

نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس سے لاکھوں صارفین متاثر ہوں گے۔

کن کمپنیوں نے قیمتیں بڑھائیں؟

ملک کی بڑی انٹرنیٹ سروسز جیسے زونگ، جیز، پی ٹی سی ایل چارجی اور ٹیلی نار نے اپنے فائیو جی یا فائبر براڈبینڈ پلانز میں 10 فیصد سے 20 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔

زونگ فائبر 50 ایم بی پی ایس کا پرانا ریٹ 4 ہزار 499 روپے ہے جو بڑھا کر 5 ہزار 299 روپے کردیا گیا ہے جب کہ جیز ہام وائی فائی 100 جی بی کا ریٹ 2 ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار 350 کردیا گیا ہے۔

Advertisement

پی ٹی سی ایل چارجی ان لمیٹڈ اب ماہانہ 3 ہزار 450 روپے ہوگیا ہے جب کہ ٹیلی نار 4 جی ماہانہ الٹرا 1800 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کردیا گیا ہے۔

Advertisement

قیمت بڑھنے کی وجوہات

ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت، درآمد شدہ آلات پر ٹیکسز اور مینٹی نینس لاگت میں اضافے کے باعث یہ نرخ بڑھائے گئے ہیں۔

ٹیلی کام کمپنیز کا کہنا ہے کہ مسلسل مالی دباؤ کے باعث یہ تبدیلیاں ناگزیر تھیں تاکہ خدمات کی معیار برقرار رکھا جاسکے۔

صارفین پر اثر اور ممکنہ ردعمل

قیمتوں میں اس اضافے سے خاص طور پر وہ صارفین متاثر ہوں گے جو ورک فرام ہوم، اسٹریمینگ، یا آن لائن گیمز کے لیے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

بہت سے صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایات کا اظہار کیا اورمتبادل نیٹ ورکس پر جانے پر غور کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر