Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل کا نیا اے آئی ٹول: تصویریں اب ویڈیو بنیں گی، وہ بھی آواز کے ساتھ!

Now Reading:

گوگل کا نیا اے آئی ٹول: تصویریں اب ویڈیو بنیں گی، وہ بھی آواز کے ساتھ!
گوگل ویو 3 ٹول کی مدد سے تصویر کو ویڈیو اور آواز میں تبدیل کرتے ہوئے صارف

گوگل نے نیا اے آئی ٹول لانچ کردیا ہے جو تصویروں کو آواز کے ساتھ اب ویڈیو میں تبدیل کرے گا۔

گوگل نے اپنے جیمینی اے آئی سوٹ کے تحت ویو 3 میں ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے جو صارفین کو تصویروں سے آٹھ سیکنڈ کی ویڈیو کلپس تیار کرنے کی سہولت دیتا ہے اور وہ بھی آواز کے ساتھ۔

یہ فیچر اب چند منتخب ممالک میں دستیاب ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے جب کہ یہ فیچرگوگل اے آئی پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔

یہ کیسے کام کرتا ہے؟

صارفین جب پرامپٹ باکس میں ویڈیوز کا آپشن منتخب کرتے ہیں تو انہیں تصویر اپلوڈ کرنے اور منظر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ کسی بھی آڈیو کی تفصیل فراہم کرنے کا موقع ملتا ہے۔

Advertisement

اس کے بعد سسٹم صارف کے ان پٹس کی بنیاد پر ایک مکمل آٹھ سیکنڈ کی ویڈیو تیار کرتا ہے جس میں آڈیو بھی شامل ہوتی ہے۔ تیار شدہ ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ یا شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات

گوگل کی جانب سے تمام اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز میں ایک واضح واٹر مارک اور ایک خفیہ سنتھ آئی ڈی ڈیجیٹل واٹرمارک شامل کیا جاتا ہے تاکہ ان کی شناخت ممکن ہو۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اگر آپ نے اب تک اپنا گوگل کروم اپ ڈیٹ نہیں کیا تو فوری کرلیں،مگر کیوں؟

صارفین کو ویڈیوز پر تھمز اپ یا تھمز ڈاؤن کے ذریعے فیڈ بیک دینے کی بھی سہولت دی گئی ہے جس سے گوگل اپنی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

گوگل کے مطابق وہ ان سسٹمز کو ممکنہ غلط استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے باقاعدگی سے ’’ریڈ ٹیمینگ‘‘ مشقیں کرتا ہے جن کے ذریعے خطرات کی پیشگی نشاندہی اور روک تھام کی جاتی ہے۔

اسی کے ساتھ ساتھ کمپنی غیر محفوظ مواد سے متعلق اپنی پالیسیوں پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بناتی ہے اور صارفین کی رائے کو خاص اہمیت دیتی ہے۔

Advertisement

ویو 3 کا حصہ، فلو میں بھی انضمام

یہ نئی فیچر گوگل کے اے آئی فلم سازی ٹول ’فلو‘ میں بھی شامل کردیا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق پچھلے سات ہفتوں میں 4 کروڑ سے زائد ویڈیوز ویو 3 اور فلو کے ذریعے تیار کی جاچکی ہیں اور اب تصویر سے ویڈیو بنانے کی صلاحیت اس پلیٹ فارم کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر