Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل ناکامی یا عالمی حکمت عملی؟ مائیکروسافٹ کے انخلا پر سابق کنٹری ہیڈ کا بڑا انکشاف

Now Reading:

ڈیجیٹل ناکامی یا عالمی حکمت عملی؟ مائیکروسافٹ کے انخلا پر سابق کنٹری ہیڈ کا بڑا انکشاف
مائیکروسافٹ کا پاکستان سے انخلا، ٹیک سیکٹر کے لیے بڑا دھچکا

پاکستان میں مائیکرو سافٹ کے سابق کنٹری ہیڈ جواد رحمٰن نے کمپنی کے انخلاء پر بڑا انکشاف کردیا۔

جواد رحمٰن کے مطابق مائیکروسافٹ صرف ایک کمپنی نہیں بلکہ عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے کا ایک مکمل ماحولیاتی نظام ہے۔ جہاں بھی کمپنی اپنی موجودگی قائم کرتی ہے، وہاں نہ صرف معیشت ترقی کرتی ہے بلکہ نوجوانوں کو تربیت، روزگار اور مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

انہوں نے بھارت کی مثال دی جہاں مائیکروسافٹ 20 ہزار سے زائد ماہرین کو ملازمت دے رہا ہے اور 3 سے 4 ارب ڈالر کی سالانہ آمدن حاصل کر رہا ہے۔

اس کے برعکس پاکستان نے 25 سالہ شراکت داری کے باوجود اس کمپنی سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھایا۔ پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں نے عالمی سطح پر ترقی اور انضمام کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔

انہوں نے کہا ’’یہ صرف ایک کمپنی کا انخلا نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک قومی موقع ضائع ہونے کا واضح ثبوت ہے‘‘۔

Advertisement

رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان مائیکروسافٹ اور گوگل کے تعاون سے 5 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی سرٹیفیکیشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی تاہم اب مائیکروسافٹ کی پاکستان سے روانگی کے بعد ان منصوبوں کا مستقبل غیر یقینی ہوگیا ہے۔

Advertisement

حکومتی مؤقف اور سابق سربراہ کا اختلاف

حکومت اور وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں کوئی مستقل دفتر نہیں تھا اور تمام معاملات آئرلینڈ سے چلائے جا رہے تھے۔

تاہم جواد رحمٰن نے ان دعوؤں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صرف عالمی سطح کی چھانٹی کا نتیجہ ہوتا تو صرف پاکستان میں آپریشنز کیوں بند کیے جاتے؟

جواد رحمٰن کا کہنا تھا ’’یہ حقیقت ہے کہ ہم نے مائیکروسافٹ کو پاکستان میں ناکام کیا، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل کمزوری، عدم استحکام اور ناقص کاروباری ماحول کی عکاسی کرتا ہے‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس انخلا کے ساتھ نہ صرف پاکستان ایک اہم عالمی کمپنی سے محروم ہوا بلکہ نوجوانوں کے لیے ترقی، تربیت اور عالمی مواقع کا ایک دروازہ بھی بند ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر