Advertisement
Advertisement
Advertisement

100 ایکس زوم کے ساتھ ویوو ایکس 200 ایف ای پاکستان میں لانچ

Now Reading:

100 ایکس زوم کے ساتھ ویوو ایکس 200 ایف ای پاکستان میں لانچ
100 ایکس زوم کے ساتھ ویوو ایکس 200 ایف ای پاکستان میں لانچ

ویوو ایکس 200 ایف ای کو پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا ہے جب کہ یہ کمپنی کا پہلا کمپیکٹ ٹیلی فوٹو فلیگ شپ فون ہے جو زایس کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ویوو ایکس 200 ایف ای میں 100 ایکس زایس ٹیلی فوٹو زوم کے ساتھ سونی آئی ایم ایکس 882 سینسر اور اے آئی فوٹو فیچرز شامل ہیں۔

اس میں اسٹیج موڈ اور اسٹریٹ فوٹوگرافی موڈ جیسے فیچرز عام صارفین اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

لائیو فوٹو اور 7 کلاسک بوکیح ایفیکٹس سے یہ فون آئی فون صارفین سے شیئرنگ میں بھی ہم آہنگ ہے۔

کارکردگی: طاقتور چِپ اور لمبی بیٹری لائف

Advertisement

فون میں ڈائمنسٹی 9300 پلس چپ سیٹ، 6 ہزار 500 ایم اے ایچ بیٹری اور 90 واٹ کا فاسٹ چارجنگ شامل ہے جو 25 گھنٹے یوٹیوب، 9.5 گھنٹے گیمنگ اور 44 گھنٹے کالز کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

اسٹیریو اسپیکرز، این ایف سی، آئی آر رمورٹ اور دیگر اسمارٹ فیچرز کام اور تفریح دونوں میں مددگار ہیں۔

ڈیزائن: اسٹائلش، سلم اور ہلکا

ایکس 200 ایف ای صرف 186 گرام وزن اور 7.99 ملی میٹر موٹائی رکھتا ہے جسے ایک ہاتھ سے آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: موبائل خریدنے سے پہلے یہ 10 راز نہ جانیں تو پچھتائیں گے

اس کا اسکیورکل ڈیزائن اور اینٹی گلیئر فنش جدید اور پائیدار اسٹائل کو اجاگر کرتا ہے۔

کلرز اور اسکرین: جدید ٹچ اور حفاظت

فون میں زایس ماسٹر کلر ڈسپلے، 1.5 کے ایک ٹی پی او اسکرین اور پی 68/ آئی پی 69 واٹر ریزسٹنس دی گئی ہے۔ یہ ڈیوائس 2 رنگوں (نیلا اور کالا) میں دستیاب ہوگی۔

Advertisement

قیمت اور دستیابی

ویوو ایکس 200 ایف ای کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 999 روپے ہے اور یہ 512 جی بی اسٹوریج ویرینٹ میں دستیاب ہوگا۔

15 جولائی سے پری آرڈر اور 22 جولائی سے سیل شروع ہوگی۔ اس کے ساتھ 1 سال وارنٹی،15 دن ریپلیسمنٹ اور 6 ماہ لوازمات کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔

پی ٹی اے سے منظور شدہ یہ فون تمام پاکستانی نیٹ ورکس پر قابلِ استعمال ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر