گوگل کروم
اگر آپ نے اب تک اپنا گوگل کروم اپ ڈیٹ نہیں کیا تو فوری کرلیں،مگر کیوں؟ ۔ آپ بھی اس کی وجہ جان لیں ۔
اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کریں۔ کیونکہ گوگل نے کروم میں موجود ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دورکرنے کیلیے نئی ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
یہ سیکیورٹی خامی کروم کے وی 8 انجن میں تھی جو کہ جاوااسکرپٹ اورویب اسمبلی کوڈ کے اجراکیلیے استعمال ہوتا ہے۔
اس خطرے کو CVE-2025-5554 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور اسے 10 میں سے 8.1 کا اسکور دیا گیا۔
سیکویرٹی کے لحاظ سے ایک سنگین س خطرہ قرار دیا جارہاہے۔
اس خامی کے باعث ہیکرزآپ کی حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں۔
آپ کے سسٹم میں میل ویئر یا ransomware انسٹال کر سکتے ہیں۔
گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز اس خامی کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو نشانہ بناچکے۔
یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنا گوگل کروم فوری اپ ڈیٹ کرلیناچاہیے۔
اگر آپ نے اب تک اپنا گوگل کروم اپ ڈیٹ نہیں کیا تو فوری کرلیں،مگر کیوں؟ ۔ اس حوالے کہاجارہاہے کہ یہ ایک ماہ کے اندر کروم کے لیے دوسرا ایمرجنسی اپ ڈیٹ ہے۔
رواں سال میں چوتھی بار گوگل نے خطرناک خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔
کروم اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ
کروم کھولیں اور اوپر دائیں جانب 3 نقطوں (تھری ڈاٹ مینو) پر کلک کریں۔
Settings میں جائیں۔
بائیں طرف نیچے About Chrome پر کلک کریں۔
جہاں بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں؟
اگرنہیں تو اپ ڈیٹ خودکار طورپرشروع ہو جائے گا۔
اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر ’Relaunch‘ کا بٹن دبائیں تاکہ نیا ورژن فعال ہوجائے۔
یاد رکھنے والی بات
واضح رہے کہ گوگل کروم دنیا بھر میں 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں۔
چنانچہ اس میں موجود کسی بھی سیکیورٹی خامی سے لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔
لہٰذا اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فوراً کروم اپ ڈیٹ کرلیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
