ایپل نے اپنے نئے آئی فون 18 کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کیمرا کنٹرول بٹن کو ہٹاکر سادہ ڈیزائن پر منتقل ہو رہی ہے تاکہ پیداوار اور مرمت کے اخراجات کم کیے جاسکیں۔
نیا ڈیزائن اور ٹیکنالوجی
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 18 میں اب ڈوئل سینسر سسٹم استعمال نہیں ہوگا بلکہ صرف پریشر بیسڈ سینسر ہی رکھا جائے گا۔ اس سے قبل آئی فون 16 میں یہ بٹن کیپیسیٹیو اور پریشر سینسر دونوں پر مشتمل تھا جو ٹیپ، پریس اور سوائپ جیسے جیسچرز پہچانتا تھا۔
موجودہ اسمارٹ فونز جیسی ٹیکنالوجی
نئے آئی فون کا یہ فیچر اوپو ایکس 8 الٹرا اور ویوو ایکس 200 الٹرا جیسے اسمارٹ فونز سے مشابہ ہوگا، جہاں پریشر سینسر مختلف دباؤ اور حرکت کو پہچان کر بہتر یوزر ایکسپیریئنس فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون ایکس فولڈ کی قیمت کیا ہوگی، کب تک دستیاب ہوگا؟
اخراجات میں کمی
ماہرین کے مطابق ایپل یہ تبدیلی پیداواری لاگت اور مرمت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کر رہی ہے۔ موجودہ بٹن نہ صرف مہنگی تیاری کا متقاضی ہے بلکہ بعد از فروخت ریپئرنگ میں بھی صارفین کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔
ایپل کا مستقبل کا فوکس
رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنی توجہ مصنوعی ذہانت اور ویژول انٹیلیجنس فیچرز پر مرکوز کررہی ہے تاہم ان فیچرز میں تاخیر کے باعث ایپل پر مالی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہارڈویئر کو سادہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
