Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایف ای کی اہم تفصیلات لیک؛ تیز رفتار چارجنگ، نیا چپ سیٹ اور اپ گریڈڈ کیمرا

Now Reading:

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایف ای کی اہم تفصیلات لیک؛ تیز رفتار چارجنگ، نیا چپ سیٹ اور اپ گریڈڈ کیمرا
سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایف ای کی اہم تفصیلات لیک؛ تیز رفتار چارجنگ، نیا چپ سیٹ اور اپ گریڈڈ کیمرا

سام سنگ کا نیا گلیکسی ایس 25 ایف ای متوقع طور پر زبردست اپ گریڈز کے ساتھ مارکیٹ میں آنے والا ہے۔ لیکس میں سامنے آنے والی تفصیلات صارفین کو خوشگوار حیرت میں ڈال سکتی ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایف ای میں جدید ایگزیناس 2400 چپ سیٹ شامل کی جارہی ہے جو گزشتہ ماڈل 2400 ای کی جگہ لے گی۔ اس فون میں 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیے گئے ہیں۔

بڑی اسکرین، بہتر ویژوئل تجربہ

فون کی 6.7 انچ کی امولڈ ڈسپلے 1080×2340 ریزولوشن اور 120 ہرڈز ریفریش ریٹ کے ساتھ آئے گی۔ اسکرین کو گوریلا گلاس وکٹس سے تحفظ حاصل ہوگا جو اسے خراشوں اور گرنے سے بچاتا ہے۔

کیمرہ سیٹ اپ میں انقلابی بہتری

Advertisement

50میگا پکسل کا مین کیمرا ایف 1.8 اپرچر اور آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹراوائیڈ لینس، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس جو 2 ایکس آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

فرنٹ پر 12میگا پکسل سیلفی کیمرا ایف 2.2 اپرچر کے ساتھ دستیاب ہوگا جب کہ فاسٹ چارجنگ اور بیٹری فون میں 4 ہزار 500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جو 45 واٹ وائرڈ اور 15 واٹ وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔

دیگر فیچرز

آئی پی 68 واٹر اور ڈسٹ پروف سرٹیفکیشن، جدید ون یو آئی 8 کے ساتھ اینڈرائیڈ 16، فون کا وزن 190 گرام اور موٹائی 7.4 ملی میٹر ہے۔

پچھلے ماڈل سے موازنہ

گلیکسی ایس 25 ایف ای میں ایس 24 ایف ای کے مقابلے میں کئی اپ گریڈز دیکھنے کو ملیں گے جیسے بہتر پروسیسر، اعلیٰ سیلفی کیمرا اور زیادہ تیز چارجنگ شامل ہیں۔

Advertisement

تاہم بیٹری کا سائز کم ہو کر 4 ہزار 500 ایم اےا ایچ رہ گیا ہے جو کچھ صارفین کو مایوس کرسکتا ہے۔

متوقع ریلیز اور قیمت

Advertisement

ذرائع کے مطابق سام سنگ اس ماڈل کو ستمبر 2025 سے پہلے متعارف کروا سکتا ہے۔ پاکستان میں ایس 24 ایف ای کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 999 روپے ہے اور نئے ماڈل کی قیمت میں بھی ممکنہ اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر