Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف

Now Reading:

دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف

معروف جرمن کمپنی نے بغیر ہیلمٹ کے دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف کروادی، اس موٹر سائیکل کو چلاتے وقت رائیڈر کو ہیلمٹ پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ جرمن کمپنی عموماً چھوٹی الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہیں جو موٹر سائیکل جیسی رفتاراور کار جیسی حفاظت فراہم کرتی ہیں۔ اس کمپنی کی بنیاد ڈاکٹر وولف گینگ زیبارٹ نے رکھی، جو عالمی آٹو موٹیو انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہیں، ان کا مشن آمدورفت کے ذرائع کوبہترین اور محفوظ بنانا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کے حل کیلئےاسمارٹ موٹر سائیکل ہیلمٹ تیار

Advertisement

زیٹ ون نامی اس موٹر سائیکل کی سب سے خاص بات اس کی بناوٹ ہے، تین پہیوں پر مشتمل اس بائیک کو گاڑی کی طرح کی ایک کی چھت حفاظتی کور فراہم کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے بغیر ہیلمٹ کے قانونی طور پر چلایا جاسکتا ہے، اسی خصوصیت کی بنا پر اسے دنیا کی سب سے محفوظ الیکٹرک بائیک کہا جارہا ہے۔

یہ موٹر سائیکل ایک الیکٹرک موٹر سے چلتی ہے، جو 25 ہارس پاور (19 کلو واٹ) کی طاقت اور 40 پاؤنڈ فٹ (55 نیوٹن میٹر) ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 61 میل فی گھنٹہ ہے اس میں 7.6 کلو واٹ آور کی بیٹری نصب ہے، جو ڈبلیو ایم ٹی سی معیار کے مطابق 70 میل (112 کلومیٹر) تک کی رینج فراہم کرتی ہے، اور موزوں چارجر دستیاب ہو تو اسے 20 فیصد سے 80 فیصد تک صرف دو گھنٹے میں چارج کیا جا سکتا ہے۔

زیٹ ون کی دیگر تکنیکی خصوصیات پر نظر دوڑائیں تو اس چھوٹی بائیک میں 2.47 کیوبک فٹ (72 لیٹر) کی ڈِگی ہے، جو اسے روزمرہ کی خریداری کے لیے انتہائی موزوں بناتی ہے، ساتھ ہی اس میں موجود ریورس گیئر چھوٹی گلیوں میں گاڑی موڑنے میں مدد دیتا فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

اس کی نشست کی اونچائی صرف 24.8 انچ (630 ملی میٹر) ہے، جو اسے آرام دہ بناتی ہے، جبکہ اس کا کل وزن 454 پاؤنڈ (206 کلوگرام) ہے۔

زیٹ ون میں 10 انچ کا ٹچ اسکرین ڈسپلے، ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی، اور ایک موبائل ایپ بھی موجود ہے جو ریموٹ نیویگیشن اور مانیٹرنگ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ لائٹس مکمل طور پر ایل ای ڈی ہیں، جیسا کہ آج کل کی زیادہ تر جدید بائیکس میں ہوتی ہیں۔

 

ان تمام خصوصیات کی بنا پرزیٹ ون آپ کے لیے ایک بہترین اور محفوظ سواری ثابت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
موٹر سائیکلوں کا انوکھا تصادم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر