
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے ۔ صارفین اس فیچر کی مدد سے اب کیا کیا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ؟ جاننے کےلئے یہ رپورٹ ملاحظہ کیجئے۔
دنیا بھر میں اب اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کافی تیزی سے مقبول ہوچکی ہے ۔ صارفین نت نئی کمانڈز کے ساتھ اس فورم کو استعمال کررہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کمپنی میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی نہیں جہت فراہم کی جارہی ہے ۔ ایسی ہی ایک کوشش میں اہم فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں ۔
جی ہاں ! اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کے فری یوزرز کے لیے بھی پروجیکٹس فیچر دستیاب کردیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اپنی فائل،نوٹس اور گفتگو کو ایک جگہ منظم کرنے میں مدد دے گا۔
اس سے پہلے پروجیکٹس کا فیچر صرف پلس، پرو، بزنس اور انٹرپرائز یوزرز کے لیے مخصوص تھا۔
لیکن اب یہ سہولت فری یوزرز کے لیے بھی کھول دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
چیٹ جی پی ٹی نے اپ ڈیٹ میں چند نمایاں فیچرز بھی شامل کیے ہیں جو ذیل میں ہیں۔
بڑی فائل اپ لوڈنگ کی سہولت
فری یوزرز فی پروجیکٹ 5 فائلز اپ لوڈ کرسکیں گے۔
یوزرز کے لیے یہ حد 25 اور پرو، بزنس اور انٹرپرائز یوزرز کے لیے 40 فائلز مقرر کی گئی ہے۔
پروجیکٹس میں کلر اور آئیکون سلیکشن کا آپشن دیا گیا ہے ۔
صارفین اب ہر پروجیکٹ کے لیے الگ الگ میموری سیٹنگز ایڈجسٹ کر سکیں گے۔
Projects in ChatGPT are now available to Free users.
In addition, we’ve added:
– Larger file uploads per project (up to 5 for Free, 25 for Plus, 40 for Pro/Business/Enterprise)– Option to select colors and icons for more customizationAdvertisement
– Project-only memory controls for more… pic.twitter.com/GGygJuBify— OpenAI (@OpenAI) September 3, 2025
یہ فیچرز کب سے دستیاب ہوں گے؟
کمپنی کے مطابق یہ فیچرز فی الحال ویب اور اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے لانچ کر دیے گئے ہیں۔
Projects in ChatGPT are now available to Free users.
In addition, we’ve added:
– Larger file uploads per project (up to 5 for Free, 25 for Plus, 40 for Pro/Business/Enterprise)
– Option to select colors and icons for more customization
– Project-only memory controls for more… pic.twitter.com/GGygJuBifyAdvertisement— OpenAI (@OpenAI) September 3, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News