Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر

Now Reading:

دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر

چیٹ جی پی ٹی/ فوٹو

دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر ہے ۔اوپن اے آئی کا چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی صارفین کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جواب نہیں دے رہا۔

صارفین کو مایوسی کا سامنا ہے۔ بدھ کوڈاؤن ڈیٹیکٹر نے صرف 20 منٹ کے اندرچیٹ جی پی ٹی سے متعلق درجنوں شکایات موصول کیں۔

صارفین نے سوشل میڈیا خصوصاً ایکس پر ’چیٹ جی پی ٹی ڈاؤن کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یہ جاننے کی کوشش کی

صارفین کے پیغامات تھے چیٹ جی پی ٹی بالکل بھی جواب نہیں دے رہا۔جوابی طور پر صرف خالی پیغام ’بلینک ریپلائی‘ دکھا رہا ہے۔

عالمی میڈیانے بھی تصدیق کی ہے کہ  ہزاروں صارفین نے چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے کام نہ کرنے کی شکایت کی۔

Advertisement

دی اکنامک ٹائمز کے مطابق عالمی سطح پر اس تعطل نے صارفین کو شدید مشکلات کا شکار بنایا۔

ٹائمزآف انڈیا نے بھی بتایاہے کہ صارفین  چیٹ جی پی ٹی سے جوابات وصول نہیں کر پا رہے تھے،

پاکستان میں بھی سروس سے متعلق شکایات

پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی کی سروس اس وقت متاثر رہی۔ صارفین نے سروس کی بندش یا ردعمل نہ دینے کی شکایت کی اور مختلف میڈیا رپورٹس نے بھی اس کی تصدیق کی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چیٹ جی پی ٹی کو اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ ماضی میں بھی جب کوئی بڑا اپڈیٹ متوقع ہوتا ہے یا جب صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے تو ایسے تکنیکی خلل سامنے آ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنے آغاز سے لے کر اب تک  چیٹ جی پی ٹی  نے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین کو متوجہ کیا ہے۔روزانہ ڈھائی ارب سے زائد پرامپٹس (سوالات یا ہدایات) موصول کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، نیا فیچر کونسا؟
ایپل نے آئی فون 17 سیریز کی لانچ ڈیٹ کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر