Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا

Now Reading:

پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا

پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا ۔ جس کا مقصد وژن پاکستان 2030 کے تحت ایک کروڑ نوجوانوں کوجدیدتربیت کی فراہمی اوربا اختیار بنانا ہے۔

لانچنگ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں  شعبہ تعلیم سمیت مختلف شخصیات  نے شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم کو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کیا گیا، جو پاکستان کے ڈیجیٹل تعلیمی نظام میں اہم سنگِ میل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے’’میر گروپ ‘‘ کے شکیل احمد میر نے کہاکہ اس پلیٹ فارم کامقصد معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بناناہے۔

ان کاکہناتھاکہ ساتھ ہی  ڈیجیٹل مواقع پیدا کرنا، پاکستانی نوجوانوں کی مہارت کوعالمی شراکت داروں میں تبدیل کرنابھی ہے۔

Advertisement

کلیدی خصوصیات

لرننگ پلیٹ فارم کی  کلیدی خصوصیات میں اے آئی  سے چلنے والی پرسنلائزڈ لرننگ، اسمارٹ اینالیٹکس ڈیش بورڈز، ان ویڈیو کوئزز، مائیکرو اسیسمنٹس، اورسیکھنے والوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام شامل ہیں۔ ؔ

یہ فری لانسنگ اورکیریئر کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔صارفین کو عالمی ڈیجیٹل افرادی قوت میں داخل ہونے کے لیے مہارت سے آراستہ کرتا ہے۔

ماہرین کی رائے

عرفان ملک،سائنسدان ڈاکٹر شیراز اور دیگر اے آئی ماہرین نے کاکہناہے کہ HopeToSkills تعلیمی اور ڈیجیٹل مہارت کے فرق کو پر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس کا ڈیٹا بیس نظام مقامی بصیرت اور متعلقہ سفارشات کو یقینی بناتا ہے۔

Advertisement

HopeToSkills کا مقصد پاکستان کے اہم تعلیمی چیلنجز پرکم لاگت رسائی، ذاتی نوعیت کے تجربات اور حوصلہ افزا نظام فراہم کر کے قابو پانا ہے۔

اس کے کورسز میں  اے آئی،مشین لرننگ، کمیونیکیشن اور فری لانسنگ شامل ہیں۔

ماہرین تعلیم اور نوجوانوں نے اس اقدام کو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے ایک انتہائی مثبت قدم قرار دیا ہے۔

 

اہداف

واضح رہے کہ یہ پروگروام  ’’میر گروپ ‘‘  کے وسیع تر تعلیمی مشن کاحصہ ہے۔ جو تعلیمی اداروں، سرکاری اداروں،این جی اوز  اور نجی شعبے سے منسلک ایک کروڑ نوجوانوں کوجدید تربیت فراہم اور بااختیار بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر