Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!

Now Reading:

’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!

نیویارک: ایک نیورو سائنس سے متعلق کمپنی نے ایسا منفرد اسمارٹ فون کیس تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صارفین کا اسکرین ٹائم تقریباً نصف تک کم کر دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے 2.7 کلوگرام (6 پاؤنڈ) وزنی فون کیس متعارف کرایا ہے جو جان بوجھ کر بھاری اور غیر آرام دہ بنایا گیا ہے تاکہ صارفین موبائل کے غیر ضروری استعمال سے باز رہیں۔

عام طور پر اسمارٹ فون کیسز ہلکے اور خوبصورت ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں، تاہم اس کمپنی نے اس کے برعکس راستہ اختیار کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بھاری اور بڑا فون کیس متعارف کرایا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد موبائل فون کے استعمال کو مشکل، غیر آرام دہ اور جسمانی طور پر تھکا دینے والا بنانا ہے۔

Advertisement

اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کردہ یہ فون کیس دو حصوں پر مشتمل ہے جنہیں اسکرو کے ذریعے جوڑا جاتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کا وزن 16 انچ میک بک پرو لیپ ٹاپ سے بھی زیادہ ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ کوئی شخص فون چیک کرے گا، اتنا ہی وہ جسمانی تھکن محسوس کرے گا، جو بالآخر فون کے استعمال کو کم کر دے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ اگر کوئی شخص ورزش کا شوقین ہے تو وہ اسے ڈمبل کے طور پر بھی استعمال کر سکتا ہے، کیونکہ اس کا وزن پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

اگرچہ اس بھاری کیس کو فون سے اتارنا ممکن ہے، مگر اس کے لیے رنچ درکار ہوتا ہے، جو عمل اتنا وقت طلب اور غیر سہل ہے کہ زیادہ تر صارفین ایک بار لگانے کے بعد اسے ہٹانے سے گریز کریں گے۔

Advertisement

یہ منفرد فون کیس فی الحال فنڈنگ مرحلے میں ہے اور اسے 210 ڈالر میں پری آرڈر کیا جا سکتا ہے جبکہ پیتل کے ورژن کی قیمت 500 ڈالر ہے جو اس سے بھی زیادہ بھاری ہے۔

مزید پڑھیں: جب اسمارٹ فون ٹیبل پر ہو تو اسے ہمیشہ الٹا رکھیں، وجہ انتہائی حیران کن

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر