Advertisement
Advertisement
Advertisement

قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف

Now Reading:

قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف

قالین کی صفائی ہمیشہ ہی ایک چیلنج رہی ہے تاہم اب ایک خودکار روبوٹ اس مشکل چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

گھر کی صفائی کو مکمل خودکار بنانے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، ایک امریکی کمپنی نے دنیا کا پہلا آل اِن ون کارپٹ واشنگ روبوٹ متعارف کروا دیا ہے۔ جسے آر ٹو روبوٹن کا نام دیا گیا ہے، یہ انوکھا روبوٹ ویکیومنگ، واشنگ اور ڈرائینگ تینوں کام ایک ہی مشین میں انجام دیتا ہے۔

آر ٹو روبوٹ جدید اے آئی نیویگیشن سسٹم کے ذریعے گھر کے ہر کونے کو کور کرتا ہے اور قالین کی ساخت کو پہچان کر خودکار طور پر صفائی کا کام  انجام دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے پہلے ہیومنائیڈ بٹلر روبوٹ نے اپنی ڈیوٹی سنبھال لی

Advertisement

اس کی سب سے خاص بات یہ ہے اسے بالکل جدید روبوٹ ویکیوم کی طرح ایک ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جو فرش کا نقشہ تیار کرتی ہے اور خود بخود واشنگ، ڈرائینگ اور ویکیومنگ موڈز کے درمیان سوئچ کرتی ہے۔

آر ٹو روبوٹ جدید  اے آئی پرسیپشن سسٹم سے لیس ہے جس میں 12 سینسرز شامل ہیں، یہ روبوٹ ان سینسرز کا استعمال کرتے ہوئے قالین کی اقسام کو پہچانتے ہیں، اور صفائی کی جگہ کا تعین کرتے ہیں۔

یہ رو بوٹ کسی بھی قالین کی صفائی تین مرحلوں میں انجام دیتا ہے۔

پہلا مرحلہ ویکیومنگ کا ہے اس مقصد کے لیے آر ٹو میں ایک انڈسٹریل گریڈ موٹر نصب کی گئی ہے جو مؤثر انداز میں قالین سے ہر طرح گرد کو صاف کرتی ہے۔

آر ٹو میں تین مرحلوں پر مشتمل خودکار واشنگ سسٹم موجود ہے جو سخت داغوں کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، اور 400  مربع فٹ (تقریباً 37 مربع میٹر) قالین فی گھنٹہ دھو سکتا ہے۔ یہ گندے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے ساتھ ریپیڈ ہٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف 10 منٹ میں پانی کو 60 سینٹی گریڈ  تک گرم کرسکتا ہے، اس طرح کم پانی میں قالین فوراً صاف ہوجاتا ہے۔

Advertisement

 

 

واشنگ کے بعد، ڈرائینگ یعنی خشک کرنے مرحلہ آتا ہے، روبوٹ میں موجود ڈرائینگ سسٹم 43 سینٹی گریڈ تک گرم ہوا کے ذریعے محض 2 گھنٹوں میں قالین کو خشک کرتا ہے۔

آر ٹو کا ڈاکنگ اسٹیشن خود بخود صاف پانی بھرنے اور گندہ پانی نکالنے کا عمل انجام دیتا ہے، اس میں 2.4 گیلن صاف، 1.6 گیلن گندہ پانی جمع ہوسکتا ہے۔

اس میں 10000 ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جو صرف 24  منٹ میں 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ روبوٹ طویل کاموں کے دوران خود بخود واپس ڈاک پر جا کر چارج بھی ہوسکتا ہے۔

یہ آل اِن ون روبوٹ اس وقت صرف 799 امریکی ڈالر میں دستیاب ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یونٹ کی شپمنٹ مارچ 2026 میں شروع ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر