واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع کردی گئی ۔ اینڈروائیڈ صارفین اب بھر پور استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ ایک ایسے نئے شارٹ کٹ پر کام کر رہی ہے۔ جو صارفین کو چیٹ ونڈو ہی سے اسٹوریج اسپیس مانیٹر کرنے اور غیر ضروری فائلز حذف کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس سولت کی بدولت سیٹنگز میں جانے کی ضرورت نہ پڑے ۔ یہ فیچر صارفین کو ان تازہ ترین فائلز کی نشاندہی اور صفائی میں مدد دے گا جو واٹس ایپ اسٹوریج پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔
نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژن میں چند منتخب صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
فی الحال یہ سہولت صرف چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم کمپنی جلد ہی اسے وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
شیئر کی گئی اسکرین شاٹس کے مطابق نیا شارٹ کٹ وہی اسٹوریج مینجمنٹ آپشنز فراہم کرے گا۔ جو ایپ کی اسٹوریج ٹیب میں موجود ہیں۔
اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین تمام چیٹس میں شیئر کی گئی فائلز کا خلاصہ دیکھ سکیں گے۔ جو بڑی سے چھوٹی ترتیب میں ہوں گی تاکہ باآسانی غیر ضروری مواد کی نشاندہی کی جاسکے۔
صارفین کو ایک ساتھ متعدد فائلز ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔ جبکہ اہم میڈیا فائلز کو حادثاتی طور پر حذف ہونے سے بچانے کے لیے انہیں اسٹار یا پن کیا جا سکے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
