
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی ۔ اسپیس ایکس کے بانی اورٹیسلا کے سربراہ یہ خواہش اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ پر ایک صارف کے پیغام کے جواب میں کہی۔
صارف نے سابق امریکی صدر تھیوڈور روزویلٹ کا ایک قول شیئر کیا تھا۔ ایلون مسک نے جواب میں لکھا کہ میرے پاس صرف ایک پاسپورٹ ہے اور ہمیشہ امریکا ہی میرا وطن رہے گا۔
انہوں نے لکھاکہ میں یہیں جیوں گا اور یہیں مروں گا، یا پھر مریخ پر جو امریکا ہی کا حصہ ہوگا ۔
ایلون مسک کے اس بیان پر صارفین نے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع کردیا۔
بعض نے سوال اٹھایا کہ اگر مریخ انسانوں کے رہنے کے قابل ہے تو اس پر صرف امریکا کا ہی کنٹرول کیوں ہو؟۔
واضح رہے کہ اسپیس ایکس مریخ پر بسانے کے منصوبے کے تحت پہلے بغیر انسان کے مشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
تاہم بعض امریکی مریخ کو ابھی سے امریکا کا حصہ قرار دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جس نے عالمی سطح پر بے چینی کی لہر پیدا کررکھی ہے۔
ایلون مسک کے اس جواب پر بھی نئی بحث چھڑ چکی ہے ۔
He’s spinning in his grave. pic.twitter.com/k26UFh5tji
Advertisement— James Woods (@RealJamesWoods) September 30, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News