
نوبیاہتا جوڑوں سمیت بہت سے افراد ایسے ہیں جو کہ اپنے دوستوں یا فیملی کے ساتھ بیرون ملک گھومنے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
لیکن مہنگائی کے اس دور میں اخراجات کی لمبی فہرست کی وجہ سے ہر کوئی اپنا پلان ملتوی کردیتا ہے جس کی بھر کبھی باری نہیں آتی ہے۔
اس کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے جس کی وجہ سے بنیادی ضروریات بھی انسان کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جارہی ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس مہنگائی کے دور میں اب بھی ایسی جگہیں موجود ہیں جہان پر کم قیمت میں گھومنے جایا جاسکتا ہے۔
1۔ مالدیپ:
خوبصورتی اور چھٹیاں گزارنے کے لحاظ سے مالدیپ بہت اچھی جگہ ہے۔
اس کا ٹرپ پیکج 1 سے ڈیڑھ لاکھ میں مل جاتا ہے تو فیملیز یا جوڑے اپنے لئے اس جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
2۔ ترکی:
بیرون ملک کم خرچے کے ساتھ سفر کرنے کے لئے ترکی کا آپشن بھی اچھا ثابت ہوسکتا ہے اور گزشتہ کچھ سال سے لوگ یہان کا رخ کر رہے ہیں جس کی اصل وجہ اس کی خوبصورتی ہے۔
ترکی کا پیکج 2 سے ڈھائی لاکھ میں آسانی سے مل سکتا ہے جہاں پر ہر قسم کی اعلیٰ سہولیات بھی ملیں گی۔
3۔ دبئی:
کم خرچے کے ساتھ بیرون ملک گھومنے کے شوقین افراد دبئی کا بھی رخ کر سکتے ہیں ۔
دبئی ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر لوگ دنیا بھر سے سیر و تفریخ اور شاپنگ کرنے آتے ہیں۔
اگر آپ دبئی جانے کے خواہشمند ہیں تو صرف 1 لاکھ یا اس سے بھی کم قیمت میں پیکج حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News