
ڈالر کی قیمتوں کےاضافے کے با عث سونے کی قیمتیں توبڑھی لیکن اب تعلیمی اداروں کی فیسوں میں بھی ہوشر با اصافہ کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے رجسٹریشن فیس، ڈگریوں کی ویری فکیشن فیس، داخلہ فیس اور امتحانی فیسوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیاہے ۔
ذرائع کے مطابق بی اے، بی ایس سی، بی ایڈ اوربی کام کی فیسیوں میں 11 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس اورایم ایڈ کی فیسوں میں بھی ہو شربا اضافہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیسوں میں اضافہ سے طلبہ میں بے چینی پائی جاتی اور انہوں نے گورنر پنجاب سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News