سوشل میڈیا پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے کے چرچے ہیں، جس کے مطابق اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے ہر مسافر کے لیے اپنے چیک اِن سامان کی حفاظتی پیکنگ کروانا ضروری قرار دے دیا گیا ہے، جو کہ پلاسٹک کے تھیلے سے کی جاتی ہے۔
چیک اِن سامان وہ ہوتا ہے جو آپ جہاز کے کیبن میں اپنے ساتھ رکھنے کی بجائے جہاز کے نچلے خانے میں لوڈ کرواتے ہیں اور جس کی الگ سے انٹری کروائی جاتی ہے۔
اس پیکنگ کو ضروری قرار دیے جانے سے پہلے بھی ہوائی اڈوں پر یہ سہولت موجود ہے اور بیشتر مسافر اپنے سامان کی حفاظت کے لیے پلاسٹک کے تھیلے سے پیکنگ کرواتے ہیں مگر یہ ہر مسافر کی اپنی صوابدید پر ہوتا ہے کہ وہ اسے پیک کروانا چاہتا ہے یا نہیں، تاہم سول ایوی ایشن کے اس اعلامیے سے یہ صوابدید اب ختم ہو جائے گی اور ہر مسافر کو اپنے چیک اِن سامان کی پیکنگ لازمی کروانی ہوگی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News